پاکستان
پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عبد الستارکی مدنی
مرکزفیضان مدینہ خانپورکا دورہ
.jpg)
22
فروری 2022 ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنماوسابق ایم این اےمیاں عبد
الستارنےمدنی مرکزفیضان مدینہ خانپورکا دورہ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری ودیگرذمہ داران سےملاقات کی اور جامعۃ المدینہ کاوزٹ کیا۔
اسکے
علاوہ شعبہ رابطہ برائے ذمہ داران کا سابق صوبائی وزیراعجازشفیع سےملاقات کی اور انکی
والدہ کےانتقال پران سےتعزیت اورفاتحہ خوانی کی نیز ایم پی اے چوہدری محمد
ارشدسےانکی رہائش گاہ پر ملاقات کی،دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں
بریف دیااور مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
دعوت
اسلامی کےمجلس رابطہ کےذمہ داران کی رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری سےملاقات وعیادت
کی،اسلامی بھائیوں نے پھولوں کاگلدستہ پیش
کیا، ساتھ ہی ڈویژن نگران قاری احمد
رضاعطاری کےہمراہ شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کی میٹنگ بھی ہوئی۔
ضلع
نصیر آباد میں ذمہ داران کا مختلف قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات
.jpeg)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام نصیر آباد ڈویژن کے ذمہ
دار محمد ابراہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ نصیر
آباد کے ذمہ داران کے ساتھ ضلع نصیر آباد میں مختلف قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات
سے ملاقاتیں کیں ۔
جن
میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر جعفر خان مگسی، بابائے جاموٹ میر گل حسن منجھو
کے فرزند قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر علی حسن منجھو سے ملاقات کی، دوران ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور
فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ،اس
ملاقات میں ضلع نصیر آباد کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے قاری امیر بخش عطاری
،گلزار احمد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:
محمد ابراہیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 فروری 2022ء
بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم مدنی قافلہ آفس سے بذریعہ
لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی انٹری کرنے، سمتیں فکس کرنے اور جن جن سمتوں کی اب تک انٹری ہوچکی
ہیں انہیں اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ (رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری نے شرکت کی۔
اس
مشورے میں مدنی مشورہ ویژن کے پوائنٹس اور اجتماعات کے اہداف حاصل کرنے کے مدنی
پھول پر بات ہوئی ۔
.jpg)
کوئٹہ
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار و
فیضان اسلامک سکول سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر
محمد سجاد عطاری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما قائد سریاب میر عثمان پرکانی سے
ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دوران
ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات اور فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کے حوالے سے گفتگو کی نیز کوئٹہ کیمپس کے افتتاح کے حوالے سے بھی گفتگو
کی ۔
قائد
سریاب میر عثمان پرکانی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی
خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر قبائلی رہنما میر
مور مہر، چکی شاہوانی کے علاقائی ذمہ دار محمد اسماعیل عطاری اور محمد اعظم عطاری
بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:
محمد سجاد عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کے نگران، صوبائی، ڈویژن ذمہ داران اور ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے
اورنئے مدارس کھولنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق چند امور پر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعیب اشرف
نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
21
فروری 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اظہر
عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، پاکستان مشاورت کےاراکین اور مختلف شعبہ جات کے نگرانوں سمیت صوبائی ذمہ داران
نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئےشعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں
اہم امور پر کلام کیا اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پروفیشنل ٹریننگ پروگرام المدینۃ العلمیہ کے تحت ”آفس آٹومیشن کورس “ کا آغاز کردیا گیا

المدینۃ العلمیہ میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق” شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“موجود
ہے،اس شعبے کے مقاصد و اہداف میں سےسب سےپہلا مقصد یہ ہے کہ میدانِ تحقیق و تصنیف میں ہونے والی تبدیلیوں
کو مدِّنظر رکھ کرکورسزاورٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ اس مقصد کو پورا کرنے
کے لیے” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کا ذیلی شعبہ”پروفیشنل ٹریننگ پروگرام
“ قائم کیا گیاہے،الحمدللہ!حصولِ مقصد
کے لیےپہلا ٹریننگ پروگرام ”فن تخریج حدیث کورس“کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
”فن تخریج حدیث کورس“ کی تکمیل کے بعد اب بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ”آفس آٹومیشن کورس “ کا آغاز کیا گیا
ہے۔
اس پروفیشنل کورس کو کامیاب ترین بنانے کے لیے
ہمارےالمدینۃ العلمیہ کے سینئر اسکالر ،فیضان ِ صدیق اکبر ،فیضان فاروق اعظم جیسی
شہرۂ آفاق کتب کے مصنف مولانااعجاز نواز عطاری مدنی کی خدمات حاصل کی گئی
ہیں۔
آپ بلندپایہ محقق و مصنف ہونے کے ساتھ آئی ٹی کے میدان میں اپنی انفرادی
شناخت رکھتے ہیں اور بین الاقوامی اداروں سے سر ٹیفائیڈ ہیں نیز المدینۃ العلمیہ اورمحققین و مصنفین کی علمی و تکنیکی مشکلات کو حل کرنےکے حوالے سےامتیازی مقام رکھتے
ہیں۔
کورس کا آغاز23 فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کے کانفرنس ہال میں ہوا جس کی پہلی نشست میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد
علی عطاری مدنی نے کورس کی اہمیت اور
اصول و ضوابط بیان کئے جبکہ خطبہ استقبالیہ
سینئر رائٹر و ڈائریکٹر شعبہ فیضانِ حدیث مولانا ناصر
جمال عطاری مدنی نے دیا۔
ان
شاء اللہ بین الاقوامی معیار کے اس کورس میں شرکا بھرپور دل چسپی سے سیکھیں گے اور خدمتِ دین
میں مزید قدم بڑھائیں گے۔
بابر مصطفیٰ عطاری مدنی کی خانپور تحصیل میں M.P.Aچوہدری ارشد سے ملاقات

22 فروری 2022ء
کو دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا بابر مصطفیٰ
عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ رحیم یار خان خانپور
تحصیل میںM.P.Aچوہدری ارشدسے ملاقات کی۔
ملاقات میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات مدنی چینل اور FGRF، پر
تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری بھی موجود تھے۔
اللہ پاک اوراُس
کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے، علامہ
محمد الیاس عطار قادری

18رجب
المرجب 1443ھ بمطابق 19فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرنے کا کیا فائدہ ہوتا
ہے؟
جواب: جسے تحفہ دیا جائے وہ خوش ہوتاہے ،جوفوت ہوجاتاہے اس
کے لیے تحفہ ایصالِ ثواب ہے ،جب بزرگانِ دین کو ایصالِ ثواب کیا جائے گا تو وہ خوش
ہوں گے ، ہماری طرف ان کی توجہ ہو گی،ہمیں
دنیا وآخرت میں اس کی برکتیں ملیں گی،یہ
کارِ ثواب ہے ،عام لوگوں کوفوت ہونے والے دن سالانہ ایصالِ ثواب کیا جائے تو فاتحہ وبرسی کہتے ہیں ،بزرگوں کے یوم وصال کو ایصالِ ثواب کرتے
ہیں تو عرس کہاجاتاہے ۔ ایصالِ ثواب
قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔
سوال: سکون کی بہترین دواکیا ہے ؟
جواب: بے شک اللہ پاک کا ذِکر ہی دلوں کے اطمینان کا
ذریعہ ہے ،مادی دوا کے لیے ڈاکٹرسے
رابطہ کیاجائے ۔
پارہ 13،سُورۂ رعد کی آیت نمبر28میں ارشاد
ہوتاہے"اَلَا
بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ"۔ترجمۂ کنزالعرفان:سُن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔
سوال: رات کے
سنّاٹے میں قبرستان جانا کیسا؟
جواب: عام طور
پر سنّاٹے میں
وحشت وگھبراہٹ ہوتی ہے اورقبرستان میں تو
اور زیادہ ہوتی ہے ۔اس لیے رات کے سنّاٹے میں قبرستان نہیں جانا چاہئے ۔
سوال: بزرگانِ
دین سےزیادہ عشق ہونا کیسا؟
جواب: بزرگانِ دین
اوردینی چیزوں سے زیادہ عشق ہونا اچھی بات ہے جب تک شریعت سے نہ ٹکرائے ۔
سوال: کیا
بُروں کے ساتھ بُرائی سے پیش آنا چاہئے؟
جواب: جی نہیں !بُرائی کا جواب بُرائی سے دینا
ہماراکام نہیں ،بعض اوقات بُرائی کا بدلہ لینے جائیں تو
بندہ ظالم بن جاتاہے ،ہم دعوت ِاسلامی
والوں کو نیکوں کے ساتھ نیک اوربدمعاشوں کے ساتھ بھی نیک برتاؤ کرنا ہے۔ پارہ 18،سُورۂ مؤمنون کی آیت
نمبر96میں ارشاد ہوتاہے اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ ۔ ترجمۂ کنزالعرفان:سب سے اچھی بھلائی سے بُرائی کو دفع کرو۔
سوال: یا اللہ پاک
اوراُس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ضروری ہے ؟
جواب: جی ہاں ! اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا
سُن لے اسے فضولیات سے بچاکر اپنے ربّ اور اپنے محبوب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذِکر میں مشغول رہنے
والی زبان عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

11رجب
المرجب 1443ھ بمطابق 12فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی اور بیرون شہر سے عاشقان رسول
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: خوشامد وچاپلوسی کے بارے میں
آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب :آجکل ہمارے
معاشرے میں ملازم سیٹھ کی ،کم عہدے
والابڑے عہدے والے کی ،غریب امیرکی خوشامدکرتاہے ،عموماًاس میں جھوٹ ہوتاہے ،ڈرپوک
کو شیر،کنجوس کو سخی ،فاسق کو اچھا ،جمعہ کی نمازبھی نہ پڑھنے والے اورظلم کرنے
والے کی تعریفیں کی جارہی ہوتی ہیں ،بعض
اوقات ضمیربھی ملامت کررہا ہوتا ہوگا مگرپھر بھی لوگ ایساکررہے ہوتے ہیں ،خوشامدکرنا مؤمن کے اخلاق سے نہیں
،فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے:جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تواللہ پاک غضب
فرماتا(یعنی ناراض ہوتا)ہے۔ (شعب الایمان ،4/230، حدیث،4885) البتہ حوصلہ افزائی کے لیےدرست تعریف کی جاسکتی ہے۔
سوال:13اور15رجب میں کیا اہم بات ہے ؟
جواب: 13رجب اسلام کے چوتھے
خلیفہ،امیر المومنین حضرت مولیٰ علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کا یوم ِولادت اور15رجب حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس ہے ۔
سوال:پہلے کے بزرگ صاحبِ علم تھے ،انہیں علم یادرہتاتھا مگرآجکل علم حاصل کرنا
پہلے کے دورسے آسان ہے مگرعلم یادنہیں رہتا۔اگرکوئی پہلے کے بزرگانِ دین
جیسابنناچاہے تو کیا کرے ؟
جواب
: پہلے کے بزرگانِ دین کے حافظے بہت مضبوط ہوتے تھے ،چلتے چلتے بھی مطالعہ
کرلیتے تھے ،اپنے ہاتھ سے کتابیں لکھتے
تھے ،ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی کتاب کومخطوطہ کہا جاتا ہے ،یہ علم کی باتوں کوہی سنا کرتے
تھے ،ایک بزرگ کے بارے میں ہے کہ جب لوگوں کی باتیں ان کے کان میں پڑتیں تو کان
بندکرلیتے تھے کہ کہیں لوگوں کی بداخلاقی
والی باتیں یاد نہ ہو جائیں ،آجکل اخلاق بہت خراب ہیں بالخصوص گھر میں ہونے والی
گفتگومیں کُھردراپن زیادہ ہوتاہے،بہرحال ہرشے کی زکوٰۃ ہوتی ہے علم کی زکوٰۃ علم
پر عمل کرنا ہے ،جو علم پر عمل کرتاہے تو اس میں برکت ہوتی ہے ،اسی طرح علم
نورہےاور یہ اس کے پاس نہیں رہتاجو علم پر عمل نہیں کرتا۔
سوال: توکل یعنی اللہ پاک پر بھروسا کیسے پیداہو،توکل نہ ہونے کی وجہ سے کئی
برائیاں سرزد ہوجاتی ہیں ؟
جواب: توکل کا
معنیٰ ہے اسباب پربھروسا کرنے کے بجائے اللہ پاک پر بھروساکیا جائے ۔اللہ پاک پر
توکل کرنا فرضِ عین ہے ،توکل کے بغیرتوچارہ ہی نہیں ہے۔اگریہ ذہن بن جائے گا
کہ روزی دینا اللہ پاک نے اپنے ذمہ ٔ کر م پر لیا ہوا ہے، بندہ جتنا زندہ رہے گا اسے روزی ملے گی ،پرندوں پر غورکرےکہ پرندے صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں
اورواپس پیٹ بھرکر آتے ہیں ،یہ کل کے لیے کچھ نہیں بچاکررکھتے ،آجکل تو لوگ اپنا مال بڑھانے کے بارے میں
سوچتے رہتے ہیں مگرنیکیاں بڑھیں اس کے بارے میں نہیں سوچا جاتا،جبکہ نیکیاں بڑھنے
سے جنت میں درجے بڑھتے ہیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’توکل ‘اورنجات دلانے والے اعمال “میں توکل کے باب کا مطالعہ کیجئے ۔
سوال: کون
سی مخلوق کل یااس کے بعد کے لیے خوراک بچاکررکھتی ہے ؟
جواب
: صرف انسان ،چیونٹی اورچوہا ہی خوراک بچاکررکھتے ہیں۔
سوال
: افضل ترین عبادت کونسی ہے ؟
جواب:علمِ دین میں غورکرنا افضل ترین عبادت ہے،اسی طرح
آخرت کے بارے میں غوروفکر کرنا بھی اچھا ہے۔حدیث پاک میں ہے : گھڑی
بھرغوروفکرکرنا60 سال کی عبادت سے بہترہے ۔ (جامع صغیرللسیوطی،ص365 )
سوال:
جس نے مرتے وقت کلمہ پڑھا،اس کے
بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: مرتے وقت کلمہ شریف پڑھنے کی
توفیق مل جانا ، بہت بڑی سعادت ہے ،فرمانِ
مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے : مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا
اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس کا آخری کلمہ لَاۤ
اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ ہو،وہ
جنت میں جائےگا۔ ( أبو داود،حدیث ، 3116 )
سوال: رمضان شریف آنے والاہے، اعتکا ف کی بھی بہاریں ہوں گی ،آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: ماہِ رمضان کا سنتاہوں کہ آنے والاہے تو دل جھوم جاتاہے ،رمضان اعتکا ف کا سُن کرتو مزے کو بھی مزہ آجاتاہے ۔
سوال:
کیا رنگوں کے بھی اثرات ہوتے ہیں؟
جواب: سبزہ یاسبزرنگ(Green Color) دیکھنے سے نظرتیز
ہوتی ہے، حضرتِ سَیِّدُناامام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:4چیزیں آنکھوں کی (بینائی کی)تقویَّت کاباعِث ہیں (1)قبلہ رُخ بیٹھنا(2)سوتے وقت سُرمہ لگانا (3)سبزے کی طرف نظر کرنا اور(4)لباس کو پاک و صاف رکھنا۔ (احیاء العلوم،ج2، ص27)
کالے رنگ کے جوتے سے غم زیادہ ہوتے ہیں ،یہ کہنا کہ
فلاں رنگ کے لباس پہننے سے مصیبتیں آتی ہیں یہ غلط ہے ۔اپنی اپنی پسند ہوتی ہے
مجھے سفیدرنگ پسندہے،اس میں مزہ آتاہے کہ
نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اکثرسفیدرنگ استعمال فرمایا ،دعوتِ اسلامی میں
سفیدیا لائٹ کلرکالباس پہننے کی ترغیب ہے ۔
سوال: دِینی رسائل تقسیم کرنے کے کیافوائد ہیں ؟
جواب: دِینی رسالے تقسیم کرنے چاہئیں ،کئی ایسے ہوں گے کہ جو کوئی رسالہ پڑھ کر گناہوں سے تائب ہوئے ہوں
گےاوردعوت اسلامی کے دینی ماحول میں آگئے ہوں گے ۔تمام کاروباری اوردیگرشعبوں
والوں کو چاہئے کہ مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کریں ،دعوتِ اسلامی کے شعبے
تقسیمِ رسائل سے رابطہ کرکے صحابہ واولیا اوراپنے مرحومین کے ایصال ِثواب کے لیے
رسائل تقسیم کریں ،رشتہ داروں کی برسی وغیرہ کے مواقع پر رسائل تقسیم کریں ،خوشی
وغمی کے مواقع پرمکتبۃ المدینہ کے بستے(Stall) لگوائیں
۔
سوال: اِس
ہفتے کارِسالہ ” فیضانِ امام
جعفر صادِق “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جعفر صادِق “پڑھ یا سُن لے اُسے تمام صحابہ و اہلِ بیت کا سچا
غلام بنااور اسے امام جعفر صادق کے پیارے پیارے نانا جان صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قیامت میں شفاعت نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبییّن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
مفتی عبید اللہ جان نعیمی صاحب کو M. Philاور
مفتی کی اسناد ملنے پر امیر اہلسنت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان نعیمی الازھری
صاحب کو جامعۃ الازہر مصر سے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاِشراف علٰی معرفۃ ِالاطراف“ کی تحقیق و تخریج کرنے اور اس کے مناقشے کے
بعد ممتاز کیفیت پر ایم فِل M.
Phil کی سند جاری
کردی گئی۔ اس کے علاوہ آپ کو افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل کرنے پر ادارے کی جانب
سے مفتی کی سند بھی دی گئی۔
جب یہ خبر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی کے ذریعے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکو دی گئی تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے انہیں اور ان کے والد
محترم شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو مبارکبار پیش کی اور مدنی پھول ارشاد فرماتے
ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہلسنت!
شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد جان
نعیمی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بڑے شہزادے حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان
نعیمی الازھری کی خدمتِ بابرکت میں السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے یہ خبرِ فرحت اثر دی کہ ماشاء اللہ الکریم آپ نے
جامعۃ الازہر کے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاشراف علٰی معرفۃ ِ الاطراف“ کی
تحقیق و تخریج کی اور جس کے مناقشے کے بعد آپ کو ممتاز درجے پر کامیاب قرار دیا
گیا اور ایم فِل M. Phil کی سند بھی جاری کی گئی نیز آپ نے مصر ہی میں افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل
کرکے مفتی کی سند بھی حاصل کی۔ ماشاء اللہ،
ماشاء اللہ۔۔
میں اس کامیابی پر آپ کو اور آپ جناب کے والد محترم حضرت شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد
جان نعیمی صاحب اطال اللہ عمرہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت
کے بارگاہ میں دعاگوں ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیاں اور ترقیاں عطا
فرمائے۔ آپ پر، آپ کے خاندان اور دیگر متعلقین خصوصاً آپ کے دادا جان مفتی محمد
عبد اللہ نعیمی شہید رحمۃُ اللہِ
علیہ، آپ کے چچا جان حضرت علامہ مولانا مفتی غلام
محمد نعیمی صاحب کا خصوصی فیضان جاری رہےاور آپ اپنے اکابرین کی علمی میراث کے
حقیقی جانشین رہیں۔
اللہ
پاک آپ کے علم و عمل میں خوب برکتیں دے، آپ کے ذریعے ایک عالَم علمی فیضان سے مالا
مال ہو، آپ کو ، آپ کی آل اولاد کو، آباؤاجداد کو سب کو اللہ پاک بے حساب مغفرت سے
مشرف فرمائے، آپ کے صدقے مجھ گناہگار کے حق میں بھی یہ دعائیں مستجاب ہو، خوب پھلے
پھولیں، آباد رہیں، بار بار حج کریں، میٹھا مدینہ دیکھیں۔