پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد فاروقیہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شبِ معراج کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نمازو کی پابندی کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے 63 پر مشتمل کورس اور رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں قصیدۂ معراج اور دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)