پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ائمہ مساجد ساؤتھ آفریقہ ذمہ دارران، ائمہ ذمہ دار ساؤتھ آفریقہ مولانا قاسم مصباحی ، شعبہ ائمہ مساجد ناظماعلیٰ (بیرون ملک )، ناظمِ اعلی شعبان عطاری مدنی سمیت کم و بیش 19 ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کی امامت کے موضوع پر تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز آئندہ کے اہداف بھی طے کئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی  مشورہ کیا جس میں نگرانِ ریجن صادق عطاری ،ریجن ذمہ دار شعبہ ائمہ مساجد ،مسجد کی کمیٹی ، شعبہ ائمہ مساجد ناظم اعلی (بیرون ملک )اور ناظمِ اعلی شعبان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰنے مسجد میں امام صاحب کا تقرر کرنے اور مسجد میں دینی کام کرنے کے متعلق اس کی شرعی رہنمائی لینے کا ذہن دیا نیز ملکی سطح پر اجیر کے لئےگریڈینگ بنانے کے حوالے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ  دنوں پنجاب پاکستان کے شہر کھاریاں میں قائم امپیریل میرج ہال می دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکز ی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور زیر ِتعمیر جامعۃ المدینہ بوائز کھاریاں کی بلڈنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ زیر ِتعمیر جامعۃالمدینہ کا خرچ اپنے ذمے لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےذیلی شعبے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے جامعۃ المدینہ سے ناظمینِ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس دوران محمد عدیل گوندل عطاری (ریجنل ہیڈ اکاؤنٹنٹ) نے E-Raseed کے حوالے سے شرکا کو ٹریننگ دیتے ہوئے اس کی افادیت اور فوائد کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کےعلاوہ رضوان شفیق عطاری (ہیڈ آف ای رسید & ڈی ایم) نے بھی شرکا کی تربیت کی اورویڈیو لنک کے ذریعے  E-raseed(ای۔رسید) بنانے کا طریقہ کار بتایا۔

مزید ذمہ داران نے آئن لائن ای رسید میں (صدقہ، عطیات، واجبات اورڈونیشن کی) انٹری کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا ظفر عطاری مدنی نے طلبۂ کرام اور استاتذہ ٔ کرام کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور تمام جامعات المدینہ بوائز کو پیپر لیس (Paper less) کرنے اور ای رسید کی طرف آنے کے حوالے سےکلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو فیضان مدینہ ننکانہ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی جن میں یہ حضرات شامل تھے :

DCO ننکانہ

SP انویسٹیگیشن ننکانہ

CEO ہیلتھ ڈسٹرکٹ ننکانہ

4۔ مختلف سابقہ اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے ممبرز

5۔ وکلا صاحبان بشمول بار صدر

6۔ مختلف صحافی حضرات 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران، اراکین زون، معاون نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی اور دورۂ حدیث شریف میں پڑھانے والے سینئر اساتذۂ کرام نے شرکت کی جن میں مولانا حسان صاحب، مولانا سجاد صاحب، مولانا احمد شامی صاحب، مولانا عرفان صاحب، مولانا فہیم رضا مدنی صاحب، شیخ الحدیث مولانا شہباز مدنی صاحب اور دورۃالحدیث کے نگران مولانا مزمل مدنی صاحب بھی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی محمد گل رضا عطاری نے وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں سےجامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے ختمِ بخاری کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اساتذۂ کرام کو طلبۂ کرام کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں معاون ِنگران شعبہ تعلیمی امور مولانا محمد اعظم عطاری مدنی نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

واضح رہے اس وقت دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں کم و بیش 10 مقامات پر دورۂ حدیث شریف پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 فروری 2022 ء بروز اتوار    شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈائریکٹر ملٹری اینڈ لینڈ کنٹونمنٹس کی والدہ کی برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا  جس میں لاہور کنٹونمنٹ  کے نگران نے شرکت کی اور  دعائے خیر کی ۔

پاکستان کے شہر گھوٹکی میں گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دن پر مشتمل مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی تربیت کے وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے رہتے ہیں۔

21 فروری 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی اس کورس میں آمد ہوئی، رکنِ شوریٰ نے ’’نیکی کی دعوت کا انداز کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مزید اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں  ذہنی آزمائش سیزن 13 عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی رینالہ چوہدری بابر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی۔ایچ ۔کیو ڈاکٹر جاوید اختر بلوچ ، صدر وکلا بار اوکاڑہ چوہدری امجد پرویز ، جنرل سیکرٹری بار مہر ضمیر منگن ، صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری سلطان محمود ، گجر سابقہ ناظم سٹی عبدالستار مغل ، نمائندہ روز نیوز کونسلر عباس علی جٹ ، کونسلریاسر قادری ، انچارچ سیکورٹی برانچ چوہدری اشتیاق اور انچارج جنرل برانچ عمران حیدر شامل تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


22 فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں ڈپٹی کمشنر ڈسڑکٹ کورنگی سلیم الله اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ایڈمن ڈی سی آفس ندیم اور تمام صاحبان کے پی اے او اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں شب معراج اجتماع کے انتظامات پر گفتگو ہوئی ،اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت نیز کتب ورسائل پیش کئےاس جدول میں کورنگی مجلس کے ذمہ دار کاشف بھائی بھی ہمراہ تھے ۔ (رپورٹ: غلام محبوب ڈسڑکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا سابق  صوبائی وزیر جیل خانہ جات بلوچستان و عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ملک سلطان ترین نے وزٹ کیا جہاں پرمرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے انکا استقبال کیا۔

صوبائی وزیر ملک سلطان ترین نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات جس میں مدنی چینل، اسلامک ریسرچ سینٹر ،فیضان آن لائن اکیڈمی، آن لائن استخارہ سینٹر و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی ۔

آخر میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک سلطان ترین نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کے ساتھ محمد مشتاق ترین اور عبدالقدیر ترین بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں سندھ کے شہر گھوٹکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دن پر مشتمل مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی تربیت کے وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے رہتے ہیں۔

دورانِ کورس 22 فروری 2022ء بروز منگل صوبہ سندھ کے مدنی قافلہ ذمہ دار اکبر عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ہدف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)