شعبہ فیضانِ اسلام کی ملک
و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ اسلام کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ و سٹی کی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” خودداری ضروری ہے “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
پچھلے
دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے سرگودھا میں موجود شعبہ جات کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا جس میں ڈویژن نگران، شہر نگران، ڈسٹرکٹ نگران، نگران یوسی مشاورت ، تحصیل
وٹاؤن نگران، ڈویژن شعبہ جات ذمہ داران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران،مدرسۃ المدینہ
بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، مدرسۃ
المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور
سرگودھا ڈویژن کے تمام شعبہ جات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد دیئے۔
مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:
عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران
پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز فیضان مدینہ سرگودھا میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سرگودھا ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ کیا۔اس مدنی مشورے میں سرگودھا ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران
، شہر نگران ، تحصیل نگران ، ٹاؤن نگران ، یوسی نگران ، وارڈز نگران و ذیلی
حلقہ نگران سمیت سرگودھا ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ
داران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو نماز ، روزے کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
دوران
مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت نے سرگودھا ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے ۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
(رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران
پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ
گرلز حلیمہ سعدیہ فیصل آباد میں ادارتی شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
و ڈویژن سطح کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ
سمیت 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے نرمی اختیار کرنے اور انفرادی عبادت میں توجہ دینے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کو ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ میں اور جامعۃالمدینہ گرلز کی
ناظمۂ اعلیٰ کو نیو سوسائٹی میں دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
مولانا سعید احمد اسد کے
انتقال پر اُن کے گھر کی خواتین سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملاقات
پچھلے دنوں فیصل آباد کے
مفتی امین صاحب کے بیٹے مولانا سعید احمد اسد کے انتقال پر اُن کے گھر کی خواتین
سے دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت، فیصل آباد میٹروپولیٹن اور ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نےاہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے
زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مرحوم کے لئے بےحساب مغفرت کی دعا کروائی نیز ذمہ داران کی جانب
سے اہلِ خانہ کو ”صحابیات و نصیحتوں کے مدنی پھول“ کتاب تحفے میں پیش کی
گئی۔
دینِ اسلام کی ترویج و
اشاعت کے تحت پچھلے دنوں لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و کاروباری شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق دینی
کاموں کے سلسلے میں لاہور شیڈول پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
قراٰن و حدیث کی تعلیمات
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے
علاقے صدیق آباد میں واقع دارالسنہ میں کراچی سٹی، صوبۂ
سندھ اور صوبۂ بلوچستان کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس
کا 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن ہوا جس میں کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
تفصیلات کے مطابق اس
لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی فرمائی۔
اس کے علاوہ عالمی مشاورت
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ جات میں مزید بہتری لانے
کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ نے بھی بذریعہ آڈیو لنک اسلامی بہنوں کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے میں درپیش مختلف مسائل کا حل بتایا۔
سیشن کے اختتام پر اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
کراچی
سے واپسی آنے والی خواجہ غریب نواز ایکسپریس کا لاہور اسٹیشن پر استقبال
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24 جنوری 2023ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے واپسی آنے والی اسپیشل ٹرین خواجہ غریب نواز ایکسپریس
کا لاہور اسٹیشن پر مرکزی مجلسِ شوری ٰکے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے استقبال کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ٹرین سے واپسی آنے والے عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
بلوچستان
ڈیرہ اللہ یار میں قائم ڈونیشن بکس آفس میں مدنی مشورے کا انعقاد
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے بلوچستان ڈیرہ اللہ یار میں قائم ڈونیشن بکس آفس میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بلوچستان ڈونیشن بکس کے ذمہ داران اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ حاجی عبدُالرؤف عطاری ، صوبائی ذمہ
دار ارمان عطاری اور معاون صوبائی ذمہ دار پناہ عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ خود کفالت کی ترقی کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اچھی کارکردگی
والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ :
فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ بونگہ حیات ضلع پاکپتن شریف میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
بونگہ
حیات ضلع پاکپتن شریف میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 23
جنوری 2023ء کو 63
دن کے جاری مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں معلم شعبہ مدنی
کورسز عمرفاروق عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کی علمی، عملی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کو کرنے کے
حوالے سے نکات بیان کئے نیز دیگر
آدابِ زندگی پر مشتمل تربیتی مدنی پھول بھی فراہم کئے ۔(رپورٹ : مولانا
محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت جامع مسجد ڈائمنڈ ریزیڈنسی کراچی ڈیفنس ویو فیز 03 میں 22 جنوری2023ء کو عرسِ
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں مقامی شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر(المدینۃُ العلمیہ) دعوتِ
اسلامی کے اسکالرمولانا آصف اقبال عطاری مدنی نے’’ شانِ صدیق اکبررضی
اللہ عنہ‘‘
کے
موضوع پر بیان کیااور شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ محفل کے اختتام پر مولانا کاشف شہزاد عطاری مدنی (اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر) نے دعا کروائی۔(رپورٹ
: ساجد رضا عطاری امام جامع مسجد ڈائمنڈ ریزیڈنسی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
چیچہ
وطنی ،پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
21 جنوری 2023ء بروزہفتہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر 4 کیٹیگریز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا ۔
صوبائی
ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے اسکول کےطلبہ کو وضو کے فرائض اور وضو کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نمازوں کے نام اور رکعتوں کی تعداد بھی یاد کروائی ۔
٭بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر کے ایڈمن اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں
ا سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز
اس شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی ۔ مزیداسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی
جانے والی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر تمام ا سٹاف نے ہاتھوں
ہاتھ ایپلیکیشن
ڈاؤن
لوڈ کی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیف اسپیشل پرسنز کے لئے وضو اور نماز کی باتصویر کتابوں کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ : محمد زبیر عطاری ساہیوال
ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami