25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ فیضانِ اسلام کی ملک
و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Wed, 25 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ اسلام کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ و سٹی کی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” خودداری ضروری ہے “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
مدنی مشورے کے
مدنی پھولوں کے مطابق ملک سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن صوبائی نگران کے ماہانہ مدنی
مشوروں میں شرکت کر کے اپنے شعبے کا تعارف
پیش کریں گی ۔