دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 فروری2022ء کو  صوبہ پنجاب کی ڈویژن سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بھکر، میانوالی خوشاب ڈسٹرکٹ کی نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ اتحاد و اتفاق‘‘ کے ساتھ دینی کام کرنے اور ہفتہ وار رسالے کے اہداف کو کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔

٭دوسری جانب سرگودھا میں فلور مل کی آنر کے ہاں شخصیات کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالیفائیڈ خواتین نے میں شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں ’’آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


24 فروری 2022ء بروز جمعرات شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

بعد ازاں طلبۂ کرام کے درمیان مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں ذمہ دار نے طلبۂ کرام کو شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی قیوم گوندل کےہمراہ پولیس لائن گوجرانوالہ میں شجرکاری کی جبکہ ناظمِ مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز تہذیب عطاری مدنی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سندس فاؤنڈیش کے بانی حاجی سرفراز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نشست ہوئی جس میں ائمہ مساجد وعلمائے کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزکے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دورانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کی لاکھڑا تحصیل میں 15 مارچ 2022ء کے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی مدنی قافلہ ذمہ دار ناصر عطاری اور ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار یوسف عطاری نے مختلف مقامات پر علاقائی دورہ اور علمائےکرام سے ملاقات کی اور انہیں مدنی قافلہ میں شرکت کی دعوت دی ۔( رپورٹ: محمد حارث عطاری مدنی قافلہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی اخلاقی و دینی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف بھی کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منڈی وار برٹن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’فضائلِ حضرت سیّدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ‘‘  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے عام ملاقات کی نیز رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 فروری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت کے اراکین، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے متعلقہ اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے اس مدنی مشوے میں شعبے کی تقرری کرتے ہوئے کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے سابقہ اعتکاف کی کار کردگی پیش کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، محمد اظہر عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دین متین کی خدمت اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے  کے تحت دعوت اسلامی کے مدنی قافلے ملک اور بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔

الحمد للہ !اس سلسلے میں 24 فروری 2022 ء بروز جمعرات تاجر اسلامی بھائیوں کا 12دن کا مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پاکستان سے ترکی کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل دارالسنہ )


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ڈیپارٹ اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DOفیصل آبا د اسپیشل ایجوکیشن عبد الستار سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ای میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز کے اسکولز میں درخت لگانے اور مختلف پروگرامز میں اسپیشل پرسنز نیز ٹیچرز کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری اور  پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)