بہاولپور محمدیہ کالونی
نور محل روڈ میرپور کشمیر میں مختلف سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
23 جنوری 2023ء
کو بہاولپور محمدیہ کالونی نور محل روڈ میرپور کشمیر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ڈویژن تا یوسی نگران اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن، گھریلو صدقہ بکس، ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے اہداف پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے جس پر
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بتایا۔
مزید نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اشاعتِ دین اور لوگوں کی
اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع ممتاز آباد میں ایک اسلامی بہن کی
رہائش گاہ پر میٹ اپ منعقد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز جن کی رہائش گاہ پر میٹ
اپ ہوا اُن کی والدہ سے عیادت کا بھی سلسلہ رہا۔
دورانِ عیادت نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈویژن تا یوسی نگران اور
ڈویژن سطح کی تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اور ڈویژن سطح کی تمام شعبہ ذمہ داران کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بالخصوص شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے دینی کاموں کے
حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے دل کو کینے و بغض سے بچاکر زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
اس حلقے میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور کہا کہ خواتین کو
چاہیئے کہ معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار پیش کریں نیز امر بالمعروف و نھی عن المنکر (نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے) میں اپنا حصہ ملانےکا ذہن
دیا۔
پنجاب پاکستان کے شہر
فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی
تربیت و رہنمائی کرتےہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔
علاوہ ازیں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں سے متعلق مسائل
بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن مسائل کا حل بتایا نیز شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور گھریلو صدقہ بکس للبنات کے
متعلق اہداف دیئے اور سالانہ ڈونیشن کے بارے میں ترغیب دلائی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تکبر سے بچنے،
عاجزی اختیار کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی
بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
ملیر ٹاؤن کراچی کی
ڈسٹرکٹ، ٹاؤن مشاورت اور مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز شعبہ گلی گلی
مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملیر ٹاؤن کراچی کی ڈسٹرکٹ، ٹاؤن مشاورت اور
مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شعبے کی پاکستان سطح کی ڈسٹرکٹ
نگران اسلامی بہن بھی شریک تھیں۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی اہمیت اور معاشرے میں اس کی ضرورت بیان کرتے
ہوئے مزید مدرسے بڑھانے کی ترغیب دلائی جس
پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز پاکستان
سطح کی ذمہ دار سے اُن کے بچوں کے والد کے انتقال پر ملت گارڈن کراچی جاکر ملاقات
کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعا کروائی۔
شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ
و قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کھوکھراپارکے
آفس کا وزٹ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کھوکھرپار
نمبر 6 میں قائم شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ و قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے
آفس کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر رکنِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے آفس کی ضروریات سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز
آن لائن پاکستان کے مختلف علاقوں میں کورسز کروانے والی مدرسات اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن سے ملاقات بھی
کی۔
نگرانِ فیصل آباد حاجی
خالد محمود عطاری کے انتقال پر گھر کی خواتین سے تعزیت
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے فیصل آباد و ڈسٹرکٹ نگران حاجی خالد محمود عطاری کے انتقال پر فیصل آباد کی
ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ذمہ داران نے
وہاں موجود دیگر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے
زیر اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 17تا 19 جنوری2023ء عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ حاجی
بغداد رضا عطاری اور پورے پاکستان سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و اسٹاف نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ارشاد فرمایا کہ کامیاب ہونا کمال نہیں بلکہ کامیابی کو برقرار رکھنا کمال
ہے، دنیا میں وہی لوگ آگے جاتے ہیں جو خود کو ملنے والے ٹائٹل (title) کا دفاع کرتے ہیں۔
نگرانِ شوریٰ نے بدگمانی سےمتعلق شرکا کی
رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ محض نیک دِکھنے کے لئے نہیں بلکہ نیک بننے کے لئے
زندگی بسر کریں اور اس کے لئے اپنے دل کو غذا فراہم کریں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ
یاد رکھیں علم و حکمت کی باتیں اگر تین دن تک نہ سنی جائیں تو دل مرجاتے ہیں اور
جن کے دل مرجائیں ان کا دل نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔
خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے
ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز کی فیضانِ مدینہ کراچی حاضری
گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز نے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
حاضری دی۔
ا س موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے تمام عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ
جات کا وزٹ کروایا جن شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ)، شعبہ مدنی چینل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
شامل تھے۔
دورانِ وزٹ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے عاشقانِ رسول کو ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے دینی،
فلاحی اور علمی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عراق کے دارالحکومت بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی طارق الحنفی کی
فیضانِ مدینہ کراچی آمد
پچھلے دنوں عراق کے
دارالحکومت بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی
طارق الحنفی کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی جہاں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شیخ علی طارق الحنفی کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ) کا وزٹ کروایا اور دعوتِ
اسلامی کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے کُتُب و رسائل کے متعلق بریفنگ
دی۔
پروفیشنل حضرات کے لئے
فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےڈاکٹرز، پرفیسرز، افسران، بزنس مینز، CFOs، COOs اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی
نے نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”ورک لائف بیلنس“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو تجاویز پیش کیں۔
رکنِ شوریٰ کا دورانِ
بیان کہنا تھا کہ مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک زندگی ہر معاملے میں ، ہر غور و فکر
کرنے والےاور ہر شخص کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔
Dawateislami