مہتمم
دارالعلوم غوثیہ رضویہ ڈیرہ مراد جمالی مولانا
محمد اقبال قادری سے ملاقات
.jpeg)
پچھلے
دنوں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے
مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ ڈیرہ
مراد جمالی و جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنماء مولانا محمد اقبال قادری سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے
گفتگو کی ۔انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیااور ان کو دعوت اسلامی کا ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
مبلغ
دعوت اسلامی کا چوہدری نعیم اللہ وڑائچ کی والدہ کے جنازے
میں شرکت
.jpeg)
پچھلے
دنوں چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری نعیم اللہ وڑائچ کی والدہ محترمہ کا انتقال ہواجن
کی نماز جنازہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں
مبلغ دعوت اسلامی نےپڑھائی نماز جنازہ میں ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے
حافظ ثاقب وڑائچ،ڈسٹرک بلڈنگ انجینئر ضلع کونسل شہزاد احمد ، ایم ایس چلڈرن ہسپتال
حبیب احمد بٹر،ایم ایس الائیڈ اسپتال افضال احمد چیمہ،چیف آفیسر کارپوریشن زبیر
احمدنے شرکت کی اور بعد جنازہ حافظ ثاقب وڑائچ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ فیضان
مدینہ فیصل آباد میں قائم فیضان قراٰن آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا ۔
.jpeg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ سندھ سکھر ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کی سابق
قائد حزبِ اختلاف مو جودہ ایم ۔این ۔اے پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی
۔ دعوت اسلامی کے دینی خدمات کی بریفنگ دیتے ہوئے خدام المساجد کے تحت مسجد سے
متعلق معاملےپر گفتگو ہوئی ۔

4فروری
2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بورڈسلے گرین Bordesley Greenمدرسۃ المدینہ
کی برانچ میں طلبہ کے درمیان خود کو چوری سے بچانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
طلبہ
کو جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے اور
دیگر نکات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
اس
ورکشاپ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا ایک وفد بھی موجود تھا جنہوں نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کا دینی کاموں کے سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات
.jpeg)
27 فروری 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے اسلامی بھائیوں کا ڈسٹرکٹ لیہ ،تحصیل
چوبارہ میں ایس ۔ایچ۔او۔چوبارہ ملک شریف ملانہ سے ملاقات ہوئی اور ڈی۔پی۔او۔لیہ
سے ٹیلیفونک پر رابطہ ہوا، ذمہ دار نے نئے عہدے کے تعینات پر
مبارک باد دیتے ہوئے ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ دار کا تعارف کروایاجس پر ڈی۔پی۔او۔لیہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں مدنی
مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات نے سابق ایم۔این۔اےجمشید احمد خان دستی اور چئیرمین یونین
کونسل فتح پور علی پور ملک عبدالرشید کنھواں سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایااور
ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ان کے پرسنل سیکریٹری کو ماہ نامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔
مزید ڈویژنل آفیسر اسپیشل برانچ ڈی۔جی۔خان سردار
محبوب خان تنگوانی کے گھر پر ملاقات ہوئی
۔
اسی طرح بستہ ذمہ دار محمد سلیم عطاری سے بھی ملاقات
ہوئی۔
.jpeg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کا نگران ڈسٹرکٹ ایسٹ سید قذافی عطاری
المدنی کے ساتھ گلشن اقبال ٹاؤن میں شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور اقبال ٹاؤن
کے ایونٹ احکام زکوٰة سیشن کے حوالے سے دعوت دی۔
جن
شخصیات سے ملاقات کی ان میں :
1۔ آصف خان اکاؤنٹنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ
سندھ پولیس
2۔
شیخ اقبال رضا ڈی ایس پی شارع فیصل پولیس اسٹیشن
3۔
ریحان غوری رہنما پاکستان تحریک انصاف و کورڈینیٹر ممبر سندھ اسمبلی
4۔
زاہد منصوری ممبر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ومیڈیا ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ذمہ دارنے سابق MPA ایڈوکیٹ عارف اور انکے دوست سے ملاقات کی ، دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں
انہیں مختصر تعارف کروایا اور 3 مارچ کو
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز سے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شبِ
معراج النبی ﷺ کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مبلغ دعوت
اسلامی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیخوپورہ سے ملاقات کی ،دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیااور اجتماع شبِ معراج کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اجتماع شبِ معراج
میں شرکت کے لئے دعوت نا مہ پیش کیا۔ ساتھ ہی خوشبو کا تحفہ بھی دیا ۔
.jpeg)
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 26
فروری 2022ء بروز ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب وجوار کے ائمہ کرام
نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ کرام کو شعبے کے ذریعے دنیا
بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو سراہا۔بعدازاں ائمۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27
فروری 2022ء بروز اتوار گھوٹکی سندھ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
12 ماہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سکھر ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کفن دفن کا پریکٹیکل کروایا اور نمازِ جنازہ کے چند
ضروری مسائل سے آگاہ کیا۔
اس کےعلاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پاکستان کے شہر حیدرآباد میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 63 دن پر مشتمل تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران کورس 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ کفن دفن
کورس کا اہتمام ہوا جس میں شفقت عطاری مدنی نے شرکا ئے کورس کو میت کو غسل دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ
کے چند ضروری مسائل بھی بیان کئے۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)