گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پاکپتن کے یوسی 37 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبھی شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی اور شرکا سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مختلف شعبہ جات (جن میں ادارتی شعبہ ذمہ داران، شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز، شعبہ دارالمدینہ اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران شامل تھیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے معلمات اور طالبات کو تنظیمی ذمہ داریوں پر لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مذاکرے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کریں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ داران نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

بروز اتوار بتاریخ 29جنوری 2023 ء بعد نمازِ عصر گلشن اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 07 کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایلیکٹڈ چیئرمین سکندر بلوچ اور وائس چیئرمین  محمد اسلم بلوچ نے اپنی ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کنزالایمان ڈالمیا کراچی کا دورہ کیا جہاں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی ، فلاحی اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ) کا مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد برانچ سے شعبہ نگران و دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ خصوصی طور پر ہفتہ وار اجتماع کے بیانات کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ حاصل پور میں جامعۃ  المدينہ بوائز کے تحت سرپرست اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ائمہ ، خطبا، علما کے ساتھ ساتھ طلبا اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

سرپرست اجتماع میں طلبہ ٔ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ بعدازاں پوزیشن ہولڈر طلبا کو تحصیل مشاورت نگران نے تحائف پیش کئے۔ نوٹ !اس موقع پر ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی کو دو کنال جگہ دینی کاموں کے لئے پیش کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دارُالسلام ٹوبہ میں 28 جنوری 2023ء کومکتبۃ ُالمدینہ کی آفیشل برانچ کا عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کے موقع پر عظیم ُالشان افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے نگران حاجی سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مکتبۃ ُالمدینہ کا افتتاح کیا نیز مکتبۃ ُالمدینہ کی کامیابی کے لئے دعا ئےخیر کروائی۔

اس پُر مسرت موقع پر علمائے کرام،تاجران ،اہلِ سنت مدارس کے طلبۂ کرام اور دیگر مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مکتبۃُ المدینہ کے افتتاح کےموقع پر اسلامی بھائیوں نے لائیو مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ : دعوت اسلامی ضلع دارلسلام ٹوبہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام25 جنوری 2023ء  کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں قائم مسجد میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل سمیت 30 اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔

سحری اجتماعِ میں طلبہ نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’نفل روزوں کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں شرکائے اجتماع نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا اور بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قرآنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا ۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ نگران قاری مزمل عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے ایمان ، عقائد و نظریات       کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل شاہ کوٹ کے نگران غلام سرور عطاری ، سب تحصیل نگران اور یوسی نگران نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز لاہور ڈویژن ذمہ دار سید فرقان الحق عطاری اور ڈسٹرکٹ ننکانہ کے نگران محمد شکیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 63دن کا مدنی تربیتی کورس شروع کرنے کا ہدف دیا۔

اس کے علاوہ ماہ فروری2023 ء میں تحصیل شاہ کوٹ کے مختلف مقامات پر فیضانِ نماز کورس کے اہداف یوسی نگران و ذمہ داران کو تقسیم کئے ۔ مزید مارکیٹ، اسکول ، کالجز ، اکیڈمیز اور مختلف فیکٹریوں میں جزوقتی فرض علوم کورسز کروانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ سو فیصد تقرری مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کے نیک عزائم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ارسلان صفدر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ننکانہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں وکلاء کی آمد کا سلسلہ ہو ا  اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیااور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا ۔

اس دوران وکلاء نے نمازِ عشاء با جماعت فیضان مدینہ میں ادا کی بعد ازاں جلوس غریب نواز میں شرکت کی اور مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


27 جنوری2023ء بروز جمعۃ المبارک منڈی بہاؤ الدین میں حکیم میاں عبیدُاللہ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر طبّی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اطبائے کرام نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا ۔ بعدازاں شعبہ رابطہ برائے حکیم ذمہ دار محمد حسان عطاری نے’’اچھے طبیب کی خصوصیات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سچ بولنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاوالدین میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


6 رجب المرجب 1444ھ بمطابق 28 جنوری 2023ء بروز ہفتے کی شب خواجہ معینُ الدِّین چشتیرحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کئے جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔

ان سوالات میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال:6 رجب المرجب کی نسبت سلسلہ ٔعالیہ چشتیہ کی کس عظیم ہستی سے ہے، ان کےالقابات اورپیدائش ووفات کے بارے میں بھی کچھ بتا دیجئے۔

جواب:6 رجب المرجب کوخواجۂ خواجگان، سلطان ُالہند، عطائے رسول، غریب نواز، معینُ الدین حضرت خواجہ سیّدحسن سنجری رحمۃ اللہ علیہ سےنسبت ہے، 6 رجب المرجب آپ کا یومِ عرس ہے، اسے چَھٹی شریف بھی کہاجاتاہے، آپ کی پیدائش (Birth)14رجب 537ھ بمطابق 1142ء سیستان، ایران کے علاقے سنجر میں اور وفات (Death) 6 رجب633ھ کو اجمیر (ہند) میں ہوئی ۔آپ حسنی سیّدتھے، اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواجہ غریب نواز کے مزارسے فیوضات و برکات حاصل ہوتے ہیں، خواجہ صاحب عاشقِ قرآن اورحافظِ قرآن تھے، آپ دن میں ایک اور رات میں ایک قرآن کریم ختم کرتے تھے ۔ہرختمِ قرآن پر غیب سے آوازآتی : اے معینُ الدین ہم نےتیراختم ِقرآن قبول کیا۔

سوال:خواجہ کا کیامعنیٰ ہے؟

جواب:خواجہ فارسی زبان کا لفظ ہے ،اس کا لفظی معنیٰ سرداراورآقاہے ۔

سوال:قرآن ِکریم کی زیارت کاکیافائدہ ہے؟

جواب:حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:"جو بندہ ہر روز قرآنِ کریم دیکھتا ہے اس کی بینائی یعنی نظرتیزہوجاتی ہے اور اس کی آنکھ کبھی نہیں دُکھتی اورنہ خشک ہوتی ہے"۔

سوال:تلاوتِ قرآن اوردُرست قرآنِ کریم پڑھنے والے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب:تلاوتِ قرآن افضل ترین عبادت ہے، مگرستم تو یہ ہے کہ ہماری اکثریت کو دیکھ کر بھی قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا، یہ کتنا بڑا المیہ ہے، دنیاکی بڑی بڑی ڈِگریاں موجود ہیں مگرقرآن دیکھ کرپڑھنا نہیں آتا، جب مَیں کبھی کسی قاری کے بارے میں سنتاہوں تو رَشک آتاہے کہ اسے درست قرآن پڑھناآتاہے، اربوں کھربوں پتی ایک طرف اوردرست قرآن پڑھنے والاایک طرف ۔یہ میری واعظانہ اورجذباتی باتیں نہیں بلکہ دل کے احساسات ہیں، درست قرآن پڑھنے والے پر مجھے رشک آتاہے۔

سوال:نمازی کے بارے میں خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کا کیافرمان ہے؟

جواب:آپ فرماتے ہیں :بندہ صرف نمازسے ہی قابلِ عزت ہوسکتاہے، اس لئے کہ نمازمؤمن کی معراج ہے، تمام عبادات سے بڑھ کر نمازہے، اللہ پاک سے ملاقات کا سب سے پہلا ذریعہ نمازہی ہے، نماز ایک امانت ہے، بندے کو چاہئے کہ اس میں کسی قسم کی خیانت نہ کرے ۔ان فرامین سے معلوم ہواکہ اصل عزت والاوہ ہے جو نمازی ہے، دین میں ترقی اسے ملے گی جو نمازی ہوگا،نمازکو مضبوطی سے پکڑ لیں ،ہماری کوئی نمازقضانہیں ہونی چاہئے ،کتنی ڈرانے والی بات ہے کہ جو ایک نمازنہیں پڑھتا تو اس کانام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتاہے اوریہ شخص اس دروازے سے جہنم میں داخل ہوگا، جوجان بوجھ کر ایک نمازترک کردے وہ ایک ہزارسال جہنم کے عذاب کا حق دارہے ،یہ کتنا خطرناک معاملہ ہے ،یہ کبیرہ یعنی بڑاگنا ہ ہے۔

سوال:آپ کی کتنی مرتبہ اجمیرشریف حاضری ہوئی ہے؟

جواب:اللہ کی رحمت سے 2مرتبہ میری حاضری ہوئی ہے ،یہاں دومنقبتیں لکھی ہیں، ایک سفر10دسمبر1998ء کو ہواتھا۔

سوال:پاک وہند میں ادب وعشق کیساہے؟

جواب:پاک وہندکے مسلمانوں میں جو ادب وعشق ہے، دنیامیں کم دیکھا جاتاہے۔ شایداس کی وجہ یہ ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قدم مبارک کی جانب پاک وہند ہے، سُنیّوں میں ادب بہت ہے ہمارا مذہب ’’مذہبِ مہذَّب اہلسنت و الجماعت“ ہے،مہذَّب کا مطلب تہذیب والا، ادب والا، یادرہے! ہمارے ہاں، اہلسنت والجماعت اوراہلِ سنت وجماعت دونوں الفاظ رائج ہیں۔

سوال:ادب کیا ہے؟

جواب:اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:مَیں نے عقل سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟تو عقل نے میرے دل کے کان میں کہا:ایمان سراپاادب ہے، یادرکھیں یہ حکمت کا مدنی پھول ہے۔

سوال:جب کوئی پریشانی، مصیبت یا بیماری آجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب:ظاہری اسباب کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا بھی کریں، آجکل دعامیں غفلت کی جاتی ہے۔

سوال:جس گھر میں فوتگی ہوجائے تو کیا ان کے ہاں لائٹ نہیں چلانی چاہئے؟

جواب:لائٹ چلانے میں کوئی حرج نہیں ،جس گھرکوئی فوت ہواہو تو وہاں نفسیاتی طورپر خوف ہوتاہے،اگرلائٹ بھی نہیں چلائیں گے توخوف میں مزید اضافہ ہوگا۔

سوال:کیاغسلِ میت کا کوئی طے شدہ وقت بھی ہے؟اورکیا کھلے آسمان کے نیچے غسل دے سکتے ہیں؟

جواب:دن رات میں کسی وقت بھی غسلِ میت دیا جاسکتا ہے اور کھلے آسمان کے نیچے بھی غسل دے سکتے ہیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” نفل روزوں کے فضائل “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفٰے!     جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”نفل روزوں کے فضائل“ پڑھ یا سن لے اُس کو فرضوں کے ساتھ نفل نمازوں اور نفل روزوں کی بھی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خاتم النَّبیّن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

دعوت اسلامی کی جانب سے جمادی الآخرہ، رجب اور شعبان  کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“  کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:

٭قرآنی آیات میں غور و فکر کرنے سے متعلق تفسیر ٭ حدیث پاک کی روشنی میں دل کی سختی دور کرنے کے طریقے٭اولاد کی تربیت سے متعلق قرآنی ہدایات٭ دعوت اسلامی کےعربی ڈیپارٹمنٹ کا تعارف ٭دینی و دنیوی معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ کار٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت اور ان کے اقوال ٭شعبان کے فضائل اور چند خصوصیات ٭ مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1200 روپے میں کی جارہی ہے ۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اور اس عربی میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5789