دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مختلف شعبہ جات (جن میں ادارتی شعبہ ذمہ داران، شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز، شعبہ دارالمدینہ اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران شامل تھیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے معلمات اور طالبات کو تنظیمی ذمہ داریوں پر لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مذاکرے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کریں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ داران نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔