فیصل
آبادمیں پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کے آنرز و منیجرز سے
ڈاکٹر عاطف عطاری کی ملاقات
.jpeg)
پچھلے
دنوں شعبہ لائیوا سٹاک اینڈ ایگریکلچرکے تحت ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عاطف عطاری اور ڈویژن نگران شعبہ لائیو اسٹاک
اینڈ ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔
جن
میں pesticides (کیڑے مار ادویات )کی مختلف کمپنیوں کےآنرز، مینیجرز ،اینگرو فوڈز ، شریف
ڈیری فارم کے ڈاکٹرز اور رحمن پولٹری فارم کے اونر ز شامل تھے ۔نگران شعبہ نے دعوت
اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
شخصیات
نے مختلف کورسز میں شرکت کرنے کی نیت کی
اور دارالمدینہ وزٹ کرنے کے لئے دعوت پیش کی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی سا بق آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمٰن کے گھر آمد ہوئی۔
تفصیلات
کے مطابق پچھلے دنوں سا بق آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمٰن کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھاجس
پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سا بق آئی جی پنجاب کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے سا بق آئی جی پنجاب سے تعزیت کرتے ہوئے اہل
خانہ کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو فکر آخرت کے بارے میں مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور ان کے دل میں عشق رسول کی شمع روشن کرنے
کے لئے آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن
میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق الرفیق شادی ہال سر کلر روڈ، نزدیکہ توت پشاورمیں رکن شوریٰ حاجی محمد
اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ جامع مسجد غوثیہ مہاجر
کیمپ نمبر 5 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور جامع مسجد
حنفیہ ڈسٹرکٹ ملیر کالونی2قائد آباد کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ٹی ایم اے آفس سرگودہا اور ریڈر کالج بھیرہ ریسکیو 1122 میں شجر کاری مہم
کا اہتمام
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامیکے زیرِ اہتمام ساہیوال
ضلع سرگودہا میں قائم ٹی ایم اے آفس اور ریڈر کالج بھیرہ ریسکیو 1122 میں شجر کاری مہم
کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دارا ن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگائے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ مشاورت سرگودہا محمد عمر عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شجر کاری
کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ دار نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
دعا کروائی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشاورت کے اراکین سمیت جامعۃ
المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد حامد عطاری مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شبِ معراج کے سلسلے میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شعبہ کفن دفن کا بستہ

28 فروری 2022ء بروز پیر پاکستان کے مختلف
شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
شبِ معراج کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت مختلف مقامات
پر بستہ (اسٹال) لگایا جس میں
انہوں نےعاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان مقامات پر
ٹاؤن ذمہ دار اویس عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری، سید یوسف عطاری اور عزیر
عطاری ( رکنِ مجلس فیضان مدینہ) موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 رجب المرجب شبِ معراج کے موقع پر پنجاب پاکستان کے علاقے کھڈیاں خاص ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 28 فروری 2022ء بروز پیراجتماعِ جشنِ معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے
کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران، اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اظہر عطاری نے ’’واقعہ ٔمعراج‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے معراج شریف میں پیش آنے والےواقعات
بیان کئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو
عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ
ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر
موشی سمیت دیگر علاقوں میں ایک ماہ کا مدنی
قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری
مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مساجد میں عاشقانِ رسول کو نماز کا طریقہ
سکھاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحوم سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے موشی میں
حضور غوث اعظم شاہ عبدالقادر جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ کی 27 ویں پشت میں سے شیخ
السید صالح عزالدین جیلانی مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ داران اور امام صاحبان کی تربیت کے لئے ایک
نشست ہوئی جس میں مختلف شہروں سے اسلامی
بھائیوں نے بذریعہ زوم بھی شرکت کی۔
دوران ِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ’’اصلاحِ اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت فرمائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں کراچی ڈسٹرکٹ کے نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے
اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ اراکینِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے ذمہ داران
کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے افطار کے وقت مناجات کا اہتمام کیا اور دعاکروائی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جیئی لطیف شادی ھال نزد ریاض چوک ٹھل میں اجتماعِ جشنِ معراج النبی کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 فروری 2022ء
بروز پیر جیئی لطیف شادی ہال نزد ریاض چوک ٹھل میں اجتماعِ جشنِ معراج النبی ﷺ کا انعقاد
کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی شامل تھے۔
دورانِ اجتماع مولانا عبدالواحد بخش عطاری مدنی
نے ’’معراجِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بھائیوں کو شبِ معراج میں ہونے والے واقعات کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں قائم جامع
مسجد فاروقیہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شبِ معراج کے موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی
محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نمازو کی پابندی کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت منعقد ہونے والے 63 پر مشتمل کورس اور رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کے
اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول
کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں
قصیدۂ معراج اور دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یوکے مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی اصلاح اعمال ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ

شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے
جذبے کے تحت نیک اعمال پر مقرر رکن عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا
پچھلے دنوں بیرون ملک (یوکے بریڈ
فورڑ ) میں سفری شیڈول رہا جس میں 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کو عام کرنے اور گناہوں کی روک تھام کے لئے’’روزانہ جائزہ تحریک‘‘ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیتے
دیا نیز ہر ہر منسلک تک نیک اعمال پہچانے کا ذہن دیا، اس کے ساتھ
ساتھ ماہانہ کارکردگی کا فالواَپ کرتے
ہوئے آیندہ کے اہداف کو مکمل کرنے کے طریقہ
کار کو اُجاگر کیا۔