بیرونِ ملک میں دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ داران کی تربیت کے لئے کینیا اور یوگنڈا  کی ملک نگرانِ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ سینٹرل افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔