کمشنر آفس مالا کنڈ ڈویژن
صوبہ خیبرپختونخوا کا دینی کاموں کے سلسلے
میں دورہ
پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائےزندگی
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کمشنر آفس مالا کنڈ ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران
کی PS to Commissioner احسان علی میر
خان، Secretary
to commissioner محمد علی خان، N/Q Office عمیر خان اور
کلرک ارشد خان سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ داران نے انہیں نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پولیس لائن کبل سوات کے
محرر شام خان اور پولیس اسٹیشن کبل سوات کے محرر اسد خان سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے پولیس لائن کبل سوات کے محرر شام خان اور پولیس اسٹیشن کبل سوات کے
محرر اسد خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنے تأثرات دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب سے آئے ہوئےسول جج
رانا نوید کی فیضانِ مدینہ کراچی کے مدنی مذاکرے میں شرکت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی پنجاب کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے سول جج رانا نوید کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
اس
کے علاوہ سول جج رانا نوید نے امیرِ اہلِ
سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری سے ملاقات کی۔
گزشتہ روز ملک پھول خان
اعوان (سابق ایم پی اے فیاض
احمد اعوان کے بہنوئی) کے ماموں کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی
و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان
میں ڈپٹی کمشنر ضلع حب چوکی زاہد خان سے دعوتِ اسلامی
کے نگرانِ قلات ڈویژن لیاقت علی عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ حب چوکی حاجی گلفام عطاری
کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدما ت کے
بارے میں بتایا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ قلات ڈویژن
لیاقت علی عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کمشنر گجرات ڈویژن چوہدری
احمد کمال بیگ کے والد کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
کا اہتمام
گزشتہ روز کمشنر گجرات
ڈویژن چوہدری احمد کمال بیگ کے مرحوم والد کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام معاملات ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کے ذمے تھے جبکہ کثیر تعداد میں افسران اور شخصیات اس اجتماع
میں شریک ہوئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ
دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ
عقیدت پیش کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دینی کے کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت
دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر مدرسۃالمدینہ
بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام
کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ممبر قومی اسمبلی چوہدری
طاہر اقبال کے چھوٹے بھائی چوہدری زاہد اقبال سےذمہ داران کی ملاقات
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
ضلع وہاڑی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 30 جنوری 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے چھوٹے بھائی چوہدری
زاہد اقبال سے ملاقات کی۔
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
فدا علی عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار صدیق عطاری اور محمد سعید عطار ی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص
شعبہ FGRF کے تحت ہونے
والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں چوہدری زاہد اقبال کو
مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔
اسی طرح ذمہ داران نے
سابق زونل خطیب ”دربارِ عالیہ بابا فرید گنجِ شکر رحمۃاللہ
علیہ“
مولانا
مفتی قاضی وہاج احمد قادری سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان
مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران، خود کفالت ذمہ داران اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کی
مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد کے اہلِ خانہ سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ امینیہ رضویہ شیخ کالونی میں مرحوم مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد کے بیٹے محمد ذیشان سعید صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فاتحہ خوانی
کا اہتمام کیا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے مرحوم مولانا سعید احمد اسعد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی نیز اُن
کے چھوٹے بھائی مسعود احمد حسان صاحب سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔
فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں12 دینی کام کورس کی اختتامی نشست
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 30
جنوری 2023ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں 12 دینی کام کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ
بوائز کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اختتامی نشست میں معلم مدنی کورسز محمد شاہد عطاری نے 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان کرتے ہوئے
3 دن کے جزوقتی 12 دینی کام کورس میں جوسیکھا
اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شرکائے کورس کو 12 دینی کاموں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
قلات
ڈویژن کے اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ کا فیضانِ مدینہ کراچی میں دورہ
28جنوری
2023ء بروز ہفتہ کراچی ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صحافی رفیق تبسم جہانزیب ، غلام قادر، عبدُالرزاق،
محمد ایوب ،عابد لنگاہ اور قلات ڈویژن کے اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا
۔
عالمی
مدنی مرکز پہنچنے پر ڈویژن نگران لیاقت عطاری اور نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ عثمان عطاری نے شخصیات کو ویلکم کہا نیز انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں
کےبارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا
اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
عرس
خواجہ غریب نواز کے موقع پر بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر محفلِ
نعت
مسلمانوں
کےایمان، عقائد ونظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت 30 جنوری2023ء بروز پیر عرسِ خواجہ غریب نواز رحمۃ
اللہ علیہ
کے موقع پر شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ کے مزار شریف
پر قرآن خوانی اور محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر مزار شریف پر
مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’ سیرتِ خواجہ غریب
نواز رحمۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں آپ رحمۃاللہ
علیہ
کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے ان
کی دینِ متین کی خدمات کے حوالے سے بتایا۔مزید مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بھی سیکھایا۔آخر میں
اجتماعی طور پر دعا کاسلسلہ ہوا اور درودوسلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:انعام عطاری،شعبہ مزارات اولیا دعوت اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami