پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ امینیہ رضویہ شیخ کالونی میں مرحوم مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد کے بیٹے محمد ذیشان سعید صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے مرحوم مولانا سعید احمد اسعد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی نیز اُن کے چھوٹے بھائی مسعود احمد حسان صاحب سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ امینیہ محمد پورہ میں مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد اور اُن کے والدِ محترم مفتی محمد امین رحمۃاللہ علیہم کے مزار پر حاضری دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)