31 جنوری 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا سفر کے دوران K.N.A.D (کینیا نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف) کا وزٹ کیا۔

اس دوران نابینا افراد کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے K.N.A.D کے صدر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔

آخر میں ذمہ دار نے اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکرنڈ سندھ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کادورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل  پرسنز (گونگے اور بہرے بچے) کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے ”جھوٹ بولنے کی سزا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں کو جھوٹ بولنے سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز اسکول کے اسٹاف سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ نگرانِ یوسی غلام نبی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سکرنڈ شہر سندھ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو و غسل کے فرائض سکھائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شہر نگران مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 فروری 2023ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار اور نگرانِ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ نے  سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات رانا محمد ابوبکر خان اور حاجی شمشاد علی طاہر کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا۔

اس موقع ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا جبکہ شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نماز اپنے وقت میں ادا کرنا، ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنا اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا افضل ترین اعمال ہیں جن کے ذریعے بندہ اپنے خالقِ حقیقی کا محبوب بن جاتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم اللہ عزوجل کی رضا کے لئے ان افضل ترین اعمال کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کام بھی کریں تاکہ یہ ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے۔

امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقانِ رسول کو افضل ترین اعمال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھ یا سُن لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


02 فروری 2023ء کومدنی  مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک  ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔

٭بعدازاں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیانیز انہیں ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے یکم فروری 2023 ءبروز بدھ یو اِی ٹی لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار سید عاصم عطاری نے ا سٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات سید عاصم عطاری نے اسٹوڈنٹس کو خدمتِ دین کا ذہن دیتے ہوئے ہاسٹل سطح پر ذمہ داران کی تقرری کی اور یونیورسٹی میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی حوالے سے طلبہ سے تبادلہ خیال کیاجس پر انہوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ : حسن علی عطاری، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 جنوری2023ء  کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری(فیصل آباد) نے پیر محل پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا جہاں اسکول کے ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے متعلق آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں نابینا افرادکے ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری(فیصل آباد) بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضا نِ  مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بوائز ، مدرسۃُالمدینہ گرلز اور شعبہ فیضان مدینہ کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ، نگرانِ مجلس ، صوبائی ذمہ داران ، رینیویشن ذمہ دار اور نگرانِ پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ جبکہ دیگر ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کی سابقہ کار کردگیوں کا جائزہ لیا نیز ای رسید،بروشر، رمضان عطیات کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے اور مدارس میں سردی سے بچنے کے حوالے سے انتظامات کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مورخۂ 2 فروری 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جہلم میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگرانوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شوری حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے تقرری مکمل کرنے، ہفتہ وار اجتماعات، اجتماعِ شب معراج و دیگر کئی اہم امور کے حوالے سے تحصیل نگرانوں کی تربیت فرمائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے تحصیل جہلم کے تحصیل نگران و تحصیل ذمہ دار کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ان دنوں   دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ممالک کے دورے پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے ساؤ تھ افریقہ کے شہر پریٹوریا میں مفتی عبدُالنبی حمیدی صاحب اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خلیفہ مفتی اعظم ہند مولانا احمد مقدم صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ا ور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اخلاص کے ساتھ 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

معلومات کے مطابق شرکائےکورس میں سے 06 اسلامی بھائیوں نے درسِ نظامی، 03 اسلامی بھائیوں نے مدرس کورس، 04 اسلامی بھائیوں نے قاعدہ و ناظرہ کورس اور 04 اسلامی بھائیوں نےا مامت کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کو مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)