عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کے
اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں شعبے کے
کراچی سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اخلاص کے ساتھ 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
معلومات کے مطابق
شرکائےکورس میں سے 06 اسلامی بھائیوں نے درسِ نظامی، 03 اسلامی بھائیوں نے مدرس
کورس، 04 اسلامی بھائیوں نے قاعدہ و ناظرہ کورس اور 04 اسلامی بھائیوں نےا مامت
کورس کرنے کی نیتیں کیں۔
بعدازاں 63 دن کے مدنی
تربیتی کورس کو مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)