24 جنوری 2023ء بروز منگل کاہنہ نو لاہو رمیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ مدینہ کاہنہ نو شفٹ بریلی اور قادری کے مدرسین و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مجلس وڈویژن ذمہ دار لاہور مولانا رضوان عطاری مدنی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کی۔

اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری اور ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار مولانا غلام فاروق عطاری مدنی بھی  موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ، غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں خواجہ محمد حماد کوریجہ صاحب (سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید صاحب کوٹ مٹھن شریف) سمیت دیگر شخصیات کی دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز خان پور برانچ میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو خوش آمدید کہا جبکہ برانچ ناظم مولانا شہباز رضا عطاری مدنی نے خواجہ محمد حماد کوریجہ صاحب کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا اور برانچ کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں وہاں موجود شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ، غیاث الدین عطاری)


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز نئی تحصیلوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے کل منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کی جائے۔


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز نئی تحصیلوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے کل منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کی جائے۔


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کی رخشان   ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ رخشان ڈویژن اور ذیلی نگران کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رخشان ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان 8 دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ درس و بیان کے ذریعے معلمہ مبلغہ تیار کرکے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا جائے جس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں ریٹائرڈ کرنل علی احمد اعوان کے بھائی  کے ایصال ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں گناہوں پر توبہ کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی نیز اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے محفل میں آئے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کی لورالائی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ لورالائی ڈویژن  اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے درس و بیان کے حلقوں کے ذریعے معلمہ و مبلغہ تیار کرنے، تقرریاں مکمل کرنےنیز دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس سافٹ ویئر میں انٹری کرنے پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دینے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کراچی کا ڈاکٹر عبد الخالق سی ایم ایچ کوئٹہ ، عبد الرزاق خان بڑیچ ڈپٹی ڈائریکٹر بی اینڈ آر ، پاشا خان بڑیچ بلڈر اور دیگر نے وزٹ کیا ۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی اور اسکے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز فیضان مدینہ کراچی میں قائم شعبہ جات دکھائے ، جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رات کو ہونیوالے مدنی مذاکروں میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں سبی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگران سبی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ 8 دینی کام کو بڑھانے ، درس و بیان کے حلقے لگانے اور سابقہ اہداف پورے کرنے کے حوالے سےذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ کل منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس سافٹ ویئر میں انٹری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائی نے ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت ، ڈی ایس پی سٹی ملک عدنان سے ملاقات کی اور انہیں ڈی ایس پی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔

اس کے علاوہ انسپکٹر محمد خرم ، ایس ایچ او تھانہ محمد عادل ، ایس ایچ او میاں رزاق سے بھی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اس کے تحت ہونیوالے دینی و فلاحی خدمات بیان کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ لودھراں روڈ شجاع آباد  میں مرحوم سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں رانا طلال احمد نون ایڈوکیٹ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ ذمہ داران نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا اور مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (رپورٹ: شجاع آباد ڈسٹرکٹ ملتان دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)