لوگوں کی مختلف کورسز کے
ذریعے دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کےسلسلے میں بصیرپور شہر کا دورہ کیا۔
اس دوران شعبہ مدنی کورسز
کے تحصیل ذمہ دار میاں جہانگیر احمد حنیف عطاری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جن میں سردار محمد افضل و ٹورئیس آف
مکھنہ، ڈاکٹر محمود الحسن عطاری اور شہزاد عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول شامل تھے۔
دورانِ ملاقات تحصیل ذمہ
دار نے انہیں 5 فروری 2023ء کو بصیرپور شہر کی چند بستیوں اور آبادیوں (بستی اسلام آباد، ڈی 8، نہال مہار، آبادیِ
برہان والی، پانا مہار اور مکھنہ شریف) میں ہونے والے 7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز کورس
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ تحصیل ذمہ
دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی کورسز
کی خدمات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے سردار محمد افضل و ٹورئیس آف مکھنہ
کو محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن
شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)