تبلیغِ دین و اشاعتِ دین  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عمرہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز سے کئی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں وہ خوش نصیب عاشقانِ رسول شامل تھے جوعنقریب عمرہ کرنے جائیں گے۔

دورانِ کورس شعبہ مدنی کورسز UK کے نگران توقیر عطاری اور Dudley کے نگران مولانا اویس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عمرہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس کے چند ضروری احتیاطوں سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے شرکائے کورس کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  29 جنوری 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں درس نظامی مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جہاں نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے ’’خوفِ خدا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو تنہائی میں اللہ پاک کا ذکر کرنے ،خوف خدا سے رونے نیز سمجھ کر قرآنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا بالخصوص وہ آیتیں جن میں اللہ پاک نے فرمایا” اے ایمان والوں“ !انہیں سمجھ کر پڑھنےاور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی ۔

مزید تنہائی میں اپنے گناہوں سے معافی مانگنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ہفتہ وار اجتماع میں اول تاآخر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت درس نظامی مکمل کرنے والے طلبہ کرام کی دستار بندی نگرانِ شوریٰ، اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران نے فرمائی۔

اس موقع پر فیضان آن لائن کی مجلس و مدرسین سمیت کراچی سٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  مؤرخہ 2 فروری 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، فیضان اسلام مسجد 3/84 خیابان سحر /فیز 7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ یونٹ نمبر 4 لطیف آباد/ حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد شاہ ابو البرکات / لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل ٹاؤن نمبر 3 نزد المصطفٰے ویلفیئر سینٹر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر/ آصف فلور مل جی ٹی روڈ گکھڑ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


29 جنوری 2023ء بروز اتوار شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لودھراں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر سی آئی اے محمد مزمل، سابق ایم پی اے زبیر خان بلوچ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ نوید احمد اور عادل رحمانی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی چچا زاد ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے موقع پر ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ذمہ داران نے سبی بلوچستان کے سالانہ تاریخی میلے میں لگنے والے بک فیئر کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر سبی نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی میرخالد زمان مری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز مدین ضلع سوات صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں صدر PMLN گل زادہ خان، مدین 2 ویلج کونسل کے اظہر خان اور دیگر حلقۂ احباب سے ملاقات کی۔

اس دوران شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 جنوری 2023ء کو پنجاب کے شہر ٹوبہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری (فیصل آباد ) نے اسپیشل پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسکول کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اسلامی اشارے سکھائے ، بعد ازاں ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا اور اسکی خدمات بیان کیں۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری(اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


نیکی کی دعوت دینےاور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن مدین سوات کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP اکبر حیات خان اور SHO سیّد شاہین شاہ سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیاجہاں ذمہ داراسلامی بھائی نے فضل حسین اویسی (ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ )، زین العابدین میرانی(ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ) ،امجد علی پٹھان (ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ)، شمس الدین شیخ (ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت  کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائےشخصیات کراچی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

31 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں افسران سے ملاقاتیں کیں اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی بننے پر مبارک باد  دی ۔

اس موقع پر مختیار کار ابراہیم جونیجو، آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ ، اسٹاف آفیسر مرتضیٰ، ڈی آئی بی انچارج شاہد خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


مالا کنڈ ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات مدین میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سابق ایم پی اے سیّد جعفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد جعفر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوت اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار  محمد وقار عطاری اور انکے ہمراہ ڈویژن نگران قلات لیاقت علی عطاری اور ڈسٹرکٹ حب چوکی کے نگران حاجی گُل فام عطاری نے میونسپل کارپوریشن حب کے چیف آفیسر سید سلیم شاہ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کی بالخصوص فلاحی شعبہ FGRF کی فلاحی خدمات بیان کیں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)