دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 17تا 19 جنوری2023ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ حاجی بغداد رضا عطاری اور پورے پاکستان سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ کامیاب ہونا کمال نہیں بلکہ کامیابی کو برقرار رکھنا کمال ہے، دنیا میں وہی لوگ آگے جاتے ہیں جو خود کو ملنے والے ٹائٹل (title) کا دفاع کرتے ہیں۔

نگرانِ شوریٰ نے بدگمانی سےمتعلق شرکا کی رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ محض نیک دِکھنے کے لئے نہیں بلکہ نیک بننے کے لئے زندگی بسر کریں اور اس کے لئے اپنے دل کو غذا فراہم کریں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ یاد رکھیں علم و حکمت کی باتیں اگر تین دن تک نہ سنی جائیں تو دل مرجاتے ہیں اور جن کے دل مرجائیں ان کا دل نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔

سیشن کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ (Certificate of Appreciation) دیئے گئے جبکہ اس سیشن میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور نگرانِ مجلس مدنی چینل حاجی مولانا سیّد محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی۔

ا س موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جن شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ)، شعبہ مدنی چینل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائی نے عاشقانِ رسول کو ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے دینی، فلاحی اور علمی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں عراق کے دارالحکومت  بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی طارق الحنفی کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شیخ علی طارق الحنفی کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ) کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے کُتُب و رسائل کے متعلق بریفنگ دی۔

شیخ علی طارق الحنفی  نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی، فلاحی اور بھلائی کے کاموں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تأثرات بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےڈاکٹرز، پرفیسرز، افسران، بزنس مینز،  CFOs، COOs اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”ورک لائف بیلنس“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو تجاویز پیش کیں۔

رکنِ شوریٰ کا دورانِ بیان کہنا تھا کہ مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک زندگی ہر معاملے میں ، ہر غور و فکر کرنے والےاور ہر شخص کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔

بعدازاں اجتماع میں شریک پروفیشنل حضرات  نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیااور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

25 جنوری 2023 ءبدھ کے دن فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مارکیٹنگ و ایچ آر ذمہ داران  کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی ، مارکیٹنگ مینجر محمد عابد عطاری،ایچ آر ذمہ دار عرفان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مشورے میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کی ہائیرنگ، اسٹاف کی جے ڈیز اور بجٹ کے تعلق سے اہم نکات پر گفتگو ہوئی ۔مزید آئندہ کے لئے اہداف بھی طے کئے گئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں 23 جنوری 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی کے سالانہ اجتماع کے سلسلے  میں مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں رکنِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ داران( تبریز حسین عطاری مدنی، ڈویژن ذمہ داران ، برانچ ناظمین اور اجتماع کو اچھے و منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بنائی گئی مجالس کے ذمہ داران) سمیت نگرانِ مجلس یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دورانِ مشورہ اجتماع کو اچھے انداز میں مینجمنٹ کرنے ، آنے والے مسائل کو فوراً حل کرنے پر کلام ہوا نیز مجلس حفاظتی امور، انتظامی امور و دیگر مجالس کے ذمہ داران کو تمام معاملات منظم انداز میں مکمل کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے گئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا شاہد رضا قادری صاحب ( پرنسپل جامعۃُالنور اسلامک سینٹر ضلع نوکھر) سمیت دیگر مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا شاہد رضا قادری صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئرسینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے تحفتاً پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مفتی محمد شعبان رضا قادری صاحب (مہتم جامعہ نصرت الاسلام ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے مفتی محمد شعبان رضا قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔مزید فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں انہیں جنوری 2023ء کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 24 جنوری 2023ء کو ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان ذمہ دارخالد محمود عطاری نے مدرسۃُ المدینہ برائے نابینا افراد چکسواری کشمیر کا دورہ کیا۔

اس دوران خالد محمود عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں طلبہ سے ملاقات کی اور ان میں سردی سے بچنے کا سامان(لحاف وغیرہ ) تقسیم کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں کے سلسلے  میں 24 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں منگھو پیر ٹاؤن 01 کے ٹاؤن تا ذیلی مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ بغداد عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اورانہیں یومِ تعطیل اعتکاف و مدرسۃُ المدینہ بالغان نیز ذیلی حلقوں کو مزید بڑھانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

مزید شرکائے مشورہ کو آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے علاقوں میں ہونے والے دینی کام کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے مدنی قافلوں اور 12 دینی کاموں کی بہتر کارکردگی پر تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: منگھوپیر ٹاؤن 1 ڈسٹرکٹ ویسٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گجرات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءُالرحمن عطاری نے ڈی پی او گجرات غضنفر علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حاجی ضیاءُالرحمن عطاری نے غضنفر علی شاہ کو ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے انداز کے بارے میں معلومات دیں اور ان سے آنے والے دنوں میں نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کے گجرات کے دورے پر سیکیورٹی کے سلسلے میں تعاون کرنے کی درخواست کی جس پر ڈی پی او گجرات نے اس حوالے سے مکمل تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے گجرات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران نے حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی کا دورہ کیا اور وہاں حج ڈائریکٹر سجاد حیدر و دیگر افسران و اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ ساتھ ساتھ حج تربیتی نشست 2023ء سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی۔آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحائف میں پیش کئے ۔

اس موقع پر حاجی کیمپ کے نگران حاجی فیصل عطاری ، اوورسیز مجلس حج و عمرہ کے نگران حاجی عبدُالاحد عطاری ڈسٹرکٹ نگران ساؤتھ سینٹرل حاجی توفیق عطاری و دیگر اراکین مجلس موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد تسلیم رضا خان عطاری نگران مجلس حج و عمرہ کراچی سٹی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)