عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد گاؤں نانوآنہ کالیکی منڈی  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کو شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد مکرم عطاری نے وضو ، غسل ، نماز کی شرائط و فرائض کے ساتھ ساتھ نماز کا عملی طریقہ سکھایا ۔

کورس کے اختتام پر 2 فروری 2023ء کوتقسیم اسناداجتماع منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد رضوان عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا ۔ بیان کے بعد شرکائے کورس کو اسناد پیش کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری ڈسٹرکٹ زمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)