ملک و بیرونِ ملک میں تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ  ملیر 1 کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت بنگلہ دیش اور ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اتحاد و اتقاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سختی نہ کرنے اور عاجزی اختیار کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنا نعم البدل بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کا حل ارشاد فرمایا اور ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔


حیات آباد پشاور کے پی کے  میں 4 فروری 2023ء کوشعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی اور ڈویژن نگران سمیت ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے حیات آباد میں فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں میں ”فرض علوم“ پر مشتمل کورسز کروانے کے متعلق اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


4 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی  کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت گلبرگ پشاور کے پی کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات سے آگاہ کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


2 فروری 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ہجویری ریجن نگران، ایران کی ملک نگران، دینی کاموں کاموں کے سلسلے میں ایران سفر کرنے والی اسلامی بہنیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ  کی اورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو شخصیات اجتماع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ سے عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 3 فروری 2023ء کو فیضانِ صحابیات کے پی کے مانسہرہ ہزارہ    میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ و ڈویژن نگران سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ِمجلس غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران کو مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے کروانے کا ہدف دیا اور اس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نگران اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ نیوزی لینڈ اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کا فنانس ٹیسٹ دینے اور رسید بکس کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 فروری 2023ء کو حویلیاں ہزارہ کے پی کے میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ دار ان نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کیا اور یہاں کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے کروانے کا ہدف دیا۔

مزید فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے رمضان ڈونیشن کے اہداف اور 26 ویں شریف منانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات کے عطیات کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے 3 فروری 2023ء کو کھلا بٹ ہری پور ہزارہ کے پی کے میں قائم دارالسنہ میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوسی و تحصیل نگران سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز باہمی مشاورت سے دینی کام اور مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر آسٹریلیا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی کارکردگی، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ اور فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے  دنوں راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ان کو کثرت کے ساتھ دورودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : منجانب محمد بدر شفیق عطاری، اٹک ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں بیرونِ ملک آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں آسٹریلیا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں ریجن نگران نے رسید بکس کے ریکارڈ اور ڈونیشن جمع کروانے کے بارے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔