27 جنوری 2023ء بروز جمعہ اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ بلوچستان عبدُالکریم سومرو نے اپنے بیٹے سب انجینئر پاکستان نیوی فورس شہریار خان کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔جہاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شخصیات  کو فیضانِ مدینہ میں موجودشعبہ جات دکھائے ۔

بعدازاں عبدالکریم سومرو نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری دکھائی جس پر شخصیات نے دینی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ضلع جعفر آباد کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار مجیبُ الرحمن عطاری، ان کے بیٹے گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد حسنین عطاری اور غلام حسین عطاری بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی) کے ذمہ دار نے بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمٰن ترین  سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور فلاحی شعبہ FGRF کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متأثر افراد کی فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔ (رپورٹ : محمد شعیب عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈیرہ بگٹی بلوچستان / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جنوری 2023ء کو کوٹ غلام محمد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ’’دل کا زنگ دور کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ بونے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی) کے ذمہ دار ضلع اٹک میں یاسر رضوان (اسسٹنٹ کمشنر جنڈ ) سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکے شعبہ جات کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع اٹک / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


28 جنوری 2023 ء کو اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو اور کوئٹہ سے آئے ہوئے تاجر حضرات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔ شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور  ملاقات کی ۔

کراچی سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے مہمانوں کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی خدمات بیان کیں نیز فیضان مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ بھی کراتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری ، حاجی رفیعُ الشان عطاری اور حاجی سید ابراہیم عطاری سے مہمانوں نے ملاقات کی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


28 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ماہِ رجب کے سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے  تین دن کا مدنی قافلہ کیا ، اس دوران قافلے کے شرکاء نے فیضان مدینہ کے اطراف میں نیکی کی دعوت پیش کی ، سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا اور عالمی مدنی مرکز میں ہونیوالے والے مدنی مذاکروں میں بھی شرکت کی۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز سبی بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبائی نائب صدر میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی عزیزہ ،  میر غلام محمد خان مری اور میر شاہ جہاں مری کی ہمشیرہ اور ڈی ایس پی، سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری کی چچا زاد بہن کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔

ذمہ دار محمد وقار عطاری اور انکے  ہمراہ جامعۃ المدینہ کے مدرس مولانا نثار احمد عطاری نے لواحقین و دیگر ورثاء کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف و اسکی خدمات بیان کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)

26 جنوری 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسنہ راولپنڈی کی اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اچھے ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کورس کورنے والی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے، سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے شروع کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کے متعلق اہم امور پر مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دفتر کے کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے احسن انداز میں کام کرنے کےبارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم شعبہ دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی نگرانِ صوبۂ سندھ، نگرانِ حیدرآباد ڈویژن اور ملک سطح کی ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا اور اُن کا حل بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں داخلوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوکاڑہ میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شخصیت کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختصر دعا کروائی۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں یوسی تا ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع، سالانہ ڈونیشن اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق مشاورت کی نیز مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔