8 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ مدرسین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 5 فروری 2023ء کو جامع مسجد سکینہ قذافی اسٹیڈیم، گیٹ نمبر 9، بالمقابل دیوان خاص ہال لاہور ”فرض علوم کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اللہ پاک کی ذات کے متعلق عقائد“ پر گفتگو فرمائی اور سوال و جواب کا سیشن ہوا۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


6 فروری 2023ء کو کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت موزمبیق (افریقہ) میں میٹنگ ہوئی جس میں متعلقہ بورڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صدر کنز المدارس و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے کنز المدارس بورڈ سے متعلق بریفنگ دی اور دیگر امور پر گفتگو فرمائی۔


گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس سبی رینج منیر احمد شیخ  سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی آئی جی صاحب کو سبی رینج کی پوسٹنگ پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی، پشاور پولیس لائن دھماکے اور لسبیلہ بس حادثے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

آخر میں ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔اس موقع پر مولانا نثار احمد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے جیل سپرنٹنڈنٹ چھٹہ خان سومرو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میر غلام اکبر ابڑو اور آفس اسسٹنٹ بابو بختیار کھوکھر سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار نے ملک و قوم کی سلامتی، پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء اور ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگان کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

08 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں دعوت اسلامی کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔

اس فری طبی کیمپ میں بارہ ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کا چیک اپ کیا او رفری ادویات دی ۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا گیا

انہوں نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کی نیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کی جبکہ ہفتہ وار ہومیوپیتھک کیمپ لگانے کا بھی ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز نصیر آبا دبلوچستان میں قبائلی رہنما وڈیرہ ثناء اللہ خان جمالی کی ہمشیرہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اُن سے تعزیت کی۔

اس موقع پر نگرانِ نصیر آباد ڈویژن محمد آصف عطاری اور قاری محمد ظہور عطاری نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

08 فروری  2023ء کو گجرات ڈسٹرکٹ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوت اسلامی ) کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار عبد الواسع عطاری اور ناظم الأمور ساجد عطاری نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے مشورے میں گجرات تحصیل ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیضان صحابیات و دارُ السنہ کی خود کفالت کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا بھی اہداف دیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


09 فروری 2023ء کو سرگودھا میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں دعوت اسلامی کی جانب سے سنتوں بھرا بیان کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی۔

ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسمبلی کے دوران ”اچھے دوست “کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت پیش کی۔بعد بیان اسکول کے ہیڈماسٹر و ٹیچرز سے ملاقات کی ، دوران ملاقات 21 فروری 2023ء کو ہونے والے اجتماع اور ذہنی آزمائش سیمی فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پنجاب پاکستان کے شہر پپلاں کی جامع مسجد غوثیہ محلہ نظام آباد ضلع میانوالی میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چندہ کرنے، وقف اور مسجد کے آداب و احکام کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب کے شہر میانوالی میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ  سمیت قاری صاحبان کی شرکت رہی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے اور فرض علوم سیکھنے نیز مستقبل میں امامت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھکر میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کی انتظامیہ کے عہدیداران، ذمہ داران اور ائمہ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے چندہ کرنے کے حوالے سے مسجد انتظامی کے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں وقف کے چند ضروری مسائل بتائے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مسجد کے آداب و احکام کے متعلق مسجد انتظامیہ کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں وقف کے احکام نیز اس کے تحفظ کا طریقۂ کار سمجھایا۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)