27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب کے شہر میانوالی میں قائم مدرسۃالمدینہ
بوائز میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ سمیت قاری صاحبان کی شرکت رہی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے اور فرض علوم سیکھنے نیز مستقبل
میں امامت کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری
مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)