جامعۃالدینہ بوائز فقیر
والا روڈ قصور میں طلبۂ کرام کے درمیان 12 دینی کام کورس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء کوجامعۃالدینہ بوائز فیضانِ بلھےشاہ بیرون بستی
ولایتاں فقیر والا روڈ قصور میں 3 دن پر
مشتمل12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبے کے معلم
محمد وسیم عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں طلبۂ کرام کے 92 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے اور نیک
اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح معلم نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مختلف کورسز میں
شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ ذمہ داران نے ملتان میں ڈپٹی
سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب محمد عظیم قریشی (سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ و ترجمان پنجاب حکومت محمد
ندیم قریشی کے چھوٹے بھائی) سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
ڈپٹی سیکریٹری سے دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی اور علمی خدمات سمیت مختلف شعبہ جات
کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے کاموں پر تفصیلی گفتگو کی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری
نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ
ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے
گئے۔بعدازاں ایس ڈی پی او گلگشت غلام فرید خان سے بھی ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر
سردار رانا ناصر شہزاد ڈوگرے سے ذمہ داران کی ملاقات
.jpeg)
یکم فروری 2023ء بروز بدھ
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر سردار رانا ناصر شہزاد ڈوگرے سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے
اسسٹنٹ کمشنر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں
مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے تحصیلدار ملتان صدر رانا محمد امین سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تربیتی اجتماع، پاکستان بھر کے اسٹاف کی شرکت

دعوتِ اسلامی عالمی سطح
پر لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی
حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی سلسلے میں 30 جنوری
2023ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے اسلامی بھائیوں (اسٹاف) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں وقتاً
فوقتاً شعبے کے نگران اور اراکین سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے پاکستان بھر سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تبلیغِ دین و اشاعتِ
دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں عمرہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز سے کئی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں وہ خوش نصیب عاشقانِ رسول شامل تھے جوعنقریب
عمرہ کرنے جائیں گے۔
دورانِ کورس شعبہ مدنی
کورسز UK کے نگران توقیر عطاری اور Dudley کے نگران مولانا اویس عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عمرہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس کے چند ضروری
احتیاطوں سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے شرکائے کورس کو علمِ دین حاصل کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضانِ مدینہ کراچی میں دستار بندی کا سلسلہ

شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 29 جنوری
2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں درس نظامی مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جہاں نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے ’’خوفِ خدا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ
بیان نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو تنہائی میں اللہ پاک کا ذکر کرنے ،خوف خدا سے رونے نیز سمجھ کر قرآنِ پاک پڑھنے کا
ذہن دیا بالخصوص وہ آیتیں جن میں اللہ پاک نے فرمایا” اے ایمان والوں“ !انہیں سمجھ کر
پڑھنےاور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب
دلائی ۔
مزید
تنہائی میں اپنے گناہوں سے معافی مانگنے
کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو
ہفتہ وار اجتماع میں اول تاآخر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت درس نظامی مکمل کرنے والے طلبہ کرام کی دستار بندی نگرانِ
شوریٰ، اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران نے فرمائی۔
اس
موقع پر فیضان آن لائن کی مجلس و مدرسین
سمیت کراچی سٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
2 فروری کو مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مؤرخہ 2 فروری 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری،
فیضان اسلام مسجد 3/84 خیابان سحر /فیز 7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ یونٹ نمبر 4 لطیف آباد/ حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد
شاہ ابو البرکات / لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،
جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل ٹاؤن نمبر 3 نزد المصطفٰے ویلفیئر سینٹر کراچی میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر/ آصف فلور
مل جی ٹی روڈ گکھڑ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
لودھراں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر
محکمہ لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد سے ملاقات
.jpeg)
29 جنوری 2023ء
بروز اتوار شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لودھراں میں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر سی آئی اے محمد
مزمل، سابق ایم پی اے زبیر خان بلوچ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ نوید احمد اور
عادل رحمانی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے
شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں ذمہ داران کی
جانب سے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قبائلی، سیاسی و سماجی
شخصیت میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ کی چچا زاد ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے موقع پر ذمہ
درانِ دعوتِ اسلامی کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ذمہ داران نے سبی
بلوچستان کے سالانہ تاریخی میلے میں لگنے والے بک فیئر کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر سبی نے ہر
ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گزشتہ روز مدین ضلع سوات
صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
دینی کاموں کے سلسلے میں صدر PMLN گل زادہ خان، مدین 2 ویلج کونسل کے اظہر خان اور دیگر حلقۂ احباب
سے ملاقات کی۔
ٹوبہ
پنجاب میں اسپیشل پرسنز اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

27
جنوری 2023ء کو پنجاب کے شہر ٹوبہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے ڈویژن
ذمہ دار محمد شاہد عطاری (فیصل آباد ) نے اسپیشل
پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے اسکول کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام
کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اسلامی اشارے سکھائے ، بعد ازاں ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل
پرسنز کا تعارف کروایا اور اسکی خدمات
بیان کیں۔ (رپورٹ : محمد
رضوان عطاری(اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

نیکی کی دعوت دینےاور
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن مدین سوات کا وزٹ
کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP اکبر حیات خان اور SHO سیّد شاہین شاہ سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)