دارالسنہ صدیق آباد میں
ہونے والے 8 دینی کام کورس میں صاحبزادیِ عطار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام 8 فروری 2023ء بروز بدھ صدیق آباد کے دارالسنہ میں
ہونے والے 8 دینی کام کورس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”نیک اعمال“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے
شرکائے کورس کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور اسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔