10 فروری 2023ء بروز جمعۃ المبارک جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ عطار سخی حسن میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے تدفین کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ وطلبہ ٔکرام نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا اور طلبہ کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی اُمّت کا جذبہ  رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 10 فروری 2023ء کو جی الیون اسلام آباد میں کفن دفن پریکٹیکل کورس کا انعقاد ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا نیز اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بتائے۔ (رپورٹ: زون ذمہ دار مزّمل عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقان ِرسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  خدام المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معاون نگرانِ مجلس خدام المساجد والمدارس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے جس پر حاضرین نے بھر پور کوشش کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی نگران سمیت پشاور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کے پی کے، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 8 فروری  2023ء کو صوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار نے چشتیاں شریف میں قائم اوراقِ مقدسہ کے اسٹور و کارخانے کا دورہ کیا ۔

جہاں صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری کو بہاولنگر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے اوراق مقدسہ کے اسٹور اور کارخانےکا وزٹ کروایا اور یہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیاجس پر حاجی رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مقدس اوراق کو باادب طریقے سے جمع کرنے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے نئے باکسز بنانے اور لگانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : بلال مدنی ڈویژن شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور ڈویژن دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9 فروری 2023ء بروز جمعرات سیال شریف میں حضرت غازی مخدوم محمد عبدُ العزیز چشتی نظامی سیالوی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں زائرین کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مزار شریف پر حاضری دینے کے آداب بیان کئےاور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 10 فروری 2023ء کوپشاور کے علاقے چمکنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار ہدایتُ اللہ خان عطاری نے گونگے بہرے(ڈیف) اسلامی بھائیوں میں ’’ والدین کے حقوق ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دورانِ بیان والدین کی خدمت کرنے پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

آخر میں شرکا کومدنی قافلے میں سفر کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے DSP صدر سرکل ریڈر آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف نیز ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  صوبہ خیبرپختونخوا کے پشاور ڈویژن میں جیل خانہ جات پریزن ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آڈیشنل آئی جی محمد ماجد، ہوم ڈیپارٹمنٹ پریزن سیکرٹری تنویر چترالی، ایڈیشنل آئی جی حامد خان اور پرسنل اسسٹنٹ پریزن سیکرٹری فہد خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آفیسرز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسسٹنٹ ٹوسیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ محمد اعظم، صوبائی ذمہ دار انجینئر محمد قاسم عطاری اور کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار رجب علی عطاری شریک تھے۔

دورانِ حلقہ خیبرپختونخوا میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محمد اویس سرور چشتی، سابقہ MPA عبد الرحمٰن خان ببلی نیازی، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد یعقوب، انچارج درہ تنگ چیک پوسٹ فیض حمید خان روکھڑی، رجسٹری محرر عیسیٰ خیل محمد یعقوب اور تفتیشی آفیسر عبد الجبار خان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران تمام شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کالاباغ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام جامعۃالمدینہ بوائز کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز لودہراں میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمٰن خان کانجو سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس دوران ذمہ اسلامی بھائیوں نے عبد الرحمٰن خان کانجو کے ہمراہ وفد کی صورت میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سیّد مشہور رضا کاظمی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ملک فراز احمد اعوان بھی موجود تھے۔

معلومات کے مطابق وفد میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابقہ چیئر مین بلدیہ شیخ افتخا الدین تاری، چیئرمین مجلسِ عاملہ پریس کلب مقصود بٹ،ARY NEWS کے ملک عرفان ریحان اور ملک عطاء اللہ اعوان شامل تھے۔

بعدازاں ذمہ داران نے سٹی کونسلر ملک عابد لودہرا کی رہائش گاہ پر اُن سےملاقات کی اور اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد ابراہیم عطاری نے دینی کاموں کا جائز لینے کے لئے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی کورنگی برانچ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو برانچ کے تعلیمی و انتظامی معاملات کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا ااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ رکنِ شعبہ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی، کراچی سٹی ذمہ دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا وقاص حسین عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ: علی حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)