.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے 3 فروری 2023ء کو کھلا بٹ ہری پور
ہزارہ کے پی کے میں قائم دارالسنہ میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوسی و تحصیل نگران سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ
مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو فیضانِ صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے نیز باہمی مشاورت سے دینی کام اور مدرسۃُالمدینہ میں مزید داخلے بڑھانے
کے سلسلے میں اہداف دیئے۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

گزشتہ روز آسٹریلیا میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی ذمہ داسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر آسٹریلیا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی کارکردگی، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ اور فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈسٹرکٹ
اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل
پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے
دنوں راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل پرسنز میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ان کو کثرت کے ساتھ
دورودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: منجانب محمد
بدر شفیق عطاری، اٹک ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
آسٹریلیا کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

پچھلے دنوں بیرونِ ملک
آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں فنانس
ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں آسٹریلیا کی
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق رہنمائی کی۔

04
فروری 2023ءبروز ہفتہ مدرسۃُ المدینہ بوائز پتوکی میں سب تحصیل ذمہ داران کا
مدنی مشورے ہوا جس میں سب تحصیل نگران
یاسر رضا عطاری نے درج ذیل مدنی پھولوں پر شرکا سے تبادلہ ٔ خیال کیا:
٭
بچوں کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی میں داخل کروانے ٭ اس کی تشہیر کی پلاننگ کرنے ٭ ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں مشاورت سے اہداف طے کرنے ٭
فیضانِ مدینہ پتوکی میں ہونے والے شبِ معراج اجتماع کےانتظامی معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ
: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شرف آباد بی ایم سی ایچ
ایس سوسائٹی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2023ء کو شرف آباد B.M.C.H.S سوسائٹی میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے
مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”امام جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ کی اپنے بیٹے کو نصیحت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اجتماع کے اختتام پر
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدِ اجتماع صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ 2 شخصیات اسلامی
بہنوں کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی اور انہیں ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے
ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیرِ اہتمام نگرانِ مجلس پلانٹیشن حاجی الطاف حسین عطاری نے آصف عطاری، ڈویژن
ذمہ دار دانش عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار
قاری محسن مشتاق عطاری کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر، DPO
آفس اور طیب سعید شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن
نارووال کا دورہ کیا۔
تفصیلات
کے مطابق مذکورہ ڈیپارٹمنٹس میں ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل
تحفے میں دیئے جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اگست 2022ء میں مذکورہ اداروں میں لگائے گئے پودوں کی جگہوں کا وزٹ بھی کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
للبنات ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

30 جنوری 2023ء
بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات ساؤتھ افریقہ کی ذمہ داران، نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں مختلف موضوعات
پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی نوعیت و انداز پر تبادلۂ
خیال کیا۔
حج و عمرہ کی پاکستان اور
حرمین طیبین کی ذمہ داران سمیت عرب شریف کی نگرانوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز حج و عمرہ کی پاکستان اور حرمین طیبین کی ذمہ
داران سمیت عرب شریف کی سابقہ و موجودہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔
جڑانوالہ،پنجاب
میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے
دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جڑانوالہ،پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے
بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈیف
ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد ارسلان عطاری نے
اشاروں کی زبان میں گونگے بہرے اسلامی
بھائیوں کو نماز اور وضو کی سنتیں اور فرائض
سمجھائے نیز ان کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت
آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ سال بیرونِ
ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف پر اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام03 فروری 2023ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرکزی جامعۃُ
المدینہ برلب دریا جہلم پنجاب میں اشاروں کی زبان (سائن لینگویج) کورس
کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ د ار عبدُ القیوم
عطاری (اسلام آباد) نے طلبۂ کرام کو اشاروں کی زبان میں گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں اسپیشل
پرسنز میں دینی کام کرنے کی ضرورت بیان کرتے ہوئے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)