گزشتہ روز پنجاب کے شہر لاہور میں واقع  فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی آمد ہوئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، حاجی محمد اسلم عطاری ، دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے مزید رہنمائی کی ۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگران شوریٰ سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز غلام حسین پارک  شاد باغ لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت ذمہ داران نے شرکت کی ۔

افطار اجتماع کے بعد ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکت کی ، رکن شوری نے شرکا کو سنتِ ا عتکاف کر نے اور دعوت اسلامی کےدینی ما حول سے وا بستہ رہنے کا ذہن دیا جبکہ حلقے کے اختتام پر شرکا نے رکن شوری سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 6 فروری 2023ء کو کراچی گلبہار پھول والی گلی غوثیہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری، یو سی ذمہ دار آصف عطاری سمیت غوثیہ مسجد کی انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

سٹی ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری مدنی نے ’’غسلِ میت دینے کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کو غسلِ میت دینے کا طریقہ اور کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سمجھایا ۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


گزشتہ روز پنجاب کے شہر لاہور  میں قائم فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، حاجی محمد اسلم عطاری اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور دینی کاموں میں مزید کامیابی کے لئے بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں 5 فروری 2023ء کو صوبائی آفس پنجاب کشمیر بمبر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری کو صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے آفس میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں محمد نعیم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول فراہم کئے اور نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ کے ڈرم نصب کرنے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ : محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  5 فروری 2023ء کو پاک سوئس ٹریننگ سیشن کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں اپنی بے مثال خدمات پیش کر تے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جہاں اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی غیر مسلم اپنا مذہب چھوڑ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہو رہے ہیں اسی طرح کئی غیر مسلموں کی عبادت گاہیں خرید کر اسے مسجد و مدرسہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے نیو پورٹ ویلز یو کے (Newport, Wales UK) میں 145 سال پرانا غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خریدا گیا جسے مسجد ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں بہت جلد تبدیل کیا جائے گا۔

اس موقع پر یو کے کے ذمہ داران سمیت مقامی باشندے بھی موجود تھے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


   کراچی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم آرمی آفسز ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع جیول پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری ، حاجی محمد علی عطاری ، دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران سمیت تاجر برادری و دیگر احباب شریک ہوئے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا ۔ سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کے درمیان ”اپنے اعمال کو درست کرنے اور نماز کی پابندی کرنے “کا ذہن دیا ۔نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال کی برکت سے اللہ پاک اپنے بندوں کی مصیبت کو ٹال دیتا ہے ۔ مزید صدقے کے فضائل کے حوالے سے کہا کہ صدقہ ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی بَلا پھلانگ نہی سکتی ۔

اسکے علاوہ اجتماع کے شرکا نے اس اجتماع پاک کے حوالے سے مدنی چینل پر تأثرات دیتے ہوئے کہا: آج کی محفل سے بہت کچھ سننے کو ملا ۔ ان شاء اللہ الکریم اپنے اعمال کی دُرُسْتی ، نماز کی پابندی اپنی زندگی میں لازم کرینگے ۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق ڈاکیو منٹری دکھائی گئی اور صلوۃ و سلام و دعا سے اجتماع کا اختتام کیا گیا ۔


نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں 4 فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاڑکانہ، سندھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول بنام (Visually impaired Hearing Impaired) کا ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دورہ کیا ۔

اسپیشل ایجوکیشن ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسکول پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکول میں وقتاً فوقتاً بچوں کے لئے فرض علوم پر مشتمل سیشن کےانعقاد کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کے شائع کردہ کُتب و رسائل تحفے میں دیں۔ اس وزٹ میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد  عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر بھکر میں دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دوران وزٹ مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام تعمیراتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 فروری2023ء کو لاڑکانہ، سندھ میں اسپیشل ایجوکیشن کے   ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول RCMHC (Rehabilitation Center for Multiple Handicapped Children)کا دورہ کیا اور وہاں پڑھانے والے اساتذہ سے میٹنگ کی۔

دورانِ میٹنگ احمد اویس عطاری نے اسکول اتھارٹی سے بچوں کی باقاعدہ لرننگ میں فرض علوم شامل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر اساتذہ نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اُنہیں نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز نماز کے فرائض یاد کرائے گئےاور بچوں کو استاد کی عزت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی گئی۔

اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے کی۔ وقتِ رخصت ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً پیش کیں ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حافظ آباد میں قائم مختلف اداروں کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران نگرانِ شعبہ حاجی الطاف عطاری، صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار حکیم دانش عطاری نے پولیس لائن حافظ آباد، سی آئی اے اسٹاف آفس، ڈی ایس پی صدر آفس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری  میں لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)