مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیپال کی ملک نگران، مختلف سطح کی ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رواں سال کے اہداف پر کلام کیا نیز ڈونیشن کی وصولی کا طریقۂ کار بتایا۔بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام E-Raseed کے حوالے سے ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، ڈونیشن بکس ذمہ دار اور انٹر نیشنل افیئر کمیٹی کی اسلامی بہنوں نے شرکا سے مختلف موضوعات پر کلام کیانیز آسان طریقے سے E-Raseed بنانے کے طریقےاور E-Raseed  کے فوائد کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت پچھلے دنوں پاکستان کی صوبائی، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھولوں، تکمیلِ امتحان، شعبے میں اپڈیٹ نظام، ذمہ داری کے تقاضے، ڈونیشن اور دیگر اہم نکات پرمشاورت کی۔

معلومات کے مطابق اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نےنمایاں کارکردگی پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اورآئندہ کے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا فرمائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ماہِ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ فیضانِ تلاوت قراٰن کروانے کے بارے میں کلام کیا۔

بعدازاں جن جن ملکوں میں تلاوتِ قراٰن کیا جائے گا اس حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


گزشتہ روز سرگودھا میں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے ذمہ داران اور FGRF کے نگران حاجی محمد الطاف عطاری نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد شعیب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شجرکاری مہم کے حوالے سے گفتگو کی اور ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا میں کیپٹن محمد شعیب کے ہمراہ پودا لگایا اور آخر میں ملک و ملت کی حفاظت کیلئے دعا کی ۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میٹرو/سرگودھا ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


14 فروری 2023ء کو ڈی ایم سی آفس ماڈل ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان اور ایم ۔پی ۔اے کورنگی غلام جیلانی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ذمہ داران نے شب معراج اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں ایڈمنسٹریٹر اور ایم ۔پی ۔اے صاحب نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا نیز ڈائریکٹر فنانس زوہیب شاہ ، ڈائریکٹر چارج پارکنگ نیئر رضا ، ڈائریکٹر آئی ۔ٹی ۔واسق ظفر اور افسران کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


14 فروری2023ء کو  عرسِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر صادق آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری (بہاولپور) نے اشاروں کی زبان میں ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو پابندی وقت سے نماز سے پڑھنے کا ذہن دیا۔مزید غسل کے فرائض بھی سکھائے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14 فروری2023ءکو کراچی لیاری ٹاؤن میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ  کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت ٹاؤن ذمہ دار اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹ کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اس کے علاوہ لیاری ٹاؤن میں نابینا اسلامی بھائیوں کا مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ہدف بھی دیا ۔اس مدنی مشورے میں نابینا افراد صوبائی ذمہ دار محمد جمیل عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں خیبر پختونخوا میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ داران نے حاجی حلیم خان قصوریہ (منسٹر آف ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک )سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کاتعارف اور دعوت اسلامی کا شعبہ ایگریکلچر اینڈلائیو اسٹاک کے بارے میں تعارف اور اسکی خدمات بیان کیں ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


14 فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ  کے تحت ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی(ملتان) نے ملتان کے علاقے شیر شاہ ٹاؤن میں واقع اسپيشل ایجوکيشن سینٹر کا دورہ کیا۔

جہاں اسپيشل بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں بچوں کو وضو،غسل اور نماز پڑھنے کے فرائض سکھائے۔ بعدازاں اسکول انچارج سید منیر سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے اسپيشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ کی اپلیکیشن کا تعارف کروایا۔ آخر میں پرنسپل صاحب کوماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


جڑانوالہ،پنجاب میں  13فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسڑکٹ ذمہ دار محمدنعمان بدر عطاری(فیصل آباد) نے ڈویژن ذمہ دار ارسلان عطاری کے ہمراہ جڑانوالہ سٹی میں مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز اوران کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمدنعمان بدر عطاری نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)