.jpeg)
09 فروری 2023ء کو سرگودھا میں گورنمنٹ
خالقیہ ہائی اسکول میں دعوت اسلامی کی جانب سے سنتوں بھرا بیان کا اہتمام کیا گیا جس
میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی۔
ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسمبلی کے دوران
”اچھے دوست “کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت پیش کی۔بعد بیان
اسکول کے ہیڈماسٹر و ٹیچرز سے ملاقات کی ، دوران ملاقات 21 فروری 2023ء کو ہونے
والے اجتماع اور ذہنی آزمائش سیمی فائنل
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:
محمد ہارون عطاری ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
پاکستان کے شہر پپلاں کی
جامع مسجد غوثیہ میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد

پنجاب پاکستان کے شہر
پپلاں کی جامع مسجد غوثیہ محلہ نظام آباد ضلع میانوالی میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے تحت احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چندہ
کرنے، وقف اور مسجد کے آداب و احکام کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب کے شہر میانوالی میں قائم مدرسۃالمدینہ
بوائز میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ سمیت قاری صاحبان کی شرکت رہی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے اور فرض علوم سیکھنے نیز مستقبل
میں امامت کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان کے شہر بھکر میں مسجد انتظامیہ کے درمیان احکامِ مسجد کورس کا انعقاد

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھکر میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی
کے تحت احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کی انتظامیہ کے عہدیداران،
ذمہ داران اور ائمہ کرام سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے چندہ کرنے کے حوالے سے مسجد انتظامی کے
اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے
انہیں وقف کے چند ضروری مسائل بتائے۔
میانوالی میں قائم جامعۃالمدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کے درمیان سیشن

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر میانوالی میں
قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔
اس سیشن میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”امامت کی
اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو امامت کے چند
ضروری احکام کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
نیوکراچی کے علاقے 5 جی
کی جامع مسجد الخضراء میں سینٹرل ڈسٹرکٹ ناظمین کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 8 فروری 2023ء بروز بدھ نیو کراچی
کے علاقے 5G کی جامع مسجد
الخضراء میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور
سینٹرل ڈسٹرکٹ کے ناظمین نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے ”کامیاب انسان کون؟“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ
نے رمضان عطیات سمیت خود کفالت کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی اور اسلامی
بھائیوں کو مزید احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 فروری 2023ء
بروز منگل لاہور ڈویژن میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ
نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں شرکائے کورس سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق اس کورس
میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض، شرائط اور واجبات سمیت نماز کے دیگر اہم
مسائل کے بارے میں بتایا گیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
بعدازاں شعبے کے لاہور سٹی ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری
نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کے لئے وقتا فوقتا مختلف کورسز کرواتی ہے اس
کام کے لئے دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام ”شعبہ مدنی کورسز“ بنایا گیا ہے۔رواں سال جنوری 2023ء میں اس شعبے کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر
مدنی کورسز کا اہتمام کیا گیا جس میں مدنی
کورسز اور شرکاکی تعداد درج ذیل ہے:
مدنی کورسز کی رپورٹ(جنوری 2023ء)
نمبر شمار |
مدنی کورسز |
تعداد مدنی کورسز |
تعداد شرکاء |
1 |
فیضان نماز کورس (رہائشی) |
41 |
640 |
2 |
فیضان نماز کورس (جزوقتی) |
222 |
5,900 |
3 |
12 دینی کام کورس (رہائشی) |
85 |
6,970 |
4 |
12 دینی کام کورس (جزوقتی) |
10 |
1,061 |
5 |
اصلاحِ اعمال کورس (رہائشی) |
23 |
1,148 |
6 |
اصلاحِ اعمال کورس (جزوقتی) |
4 |
124 |
7 |
فیضان قراٰن و حدیث کورس (رہائشی) |
5 |
111 |
8 |
فیضان قراٰن و حدیث کورس (جزوقتی) |
2 |
1,326 |
9 |
63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی) |
11 |
244 |
10 |
جاری مدنی تربیتی کوررس |
5 |
105 |
11 |
ہفتہ وار (Weekend) مدنی کورسز |
993 |
27,737 |
12 |
دیگر مدنی کورسز |
64 |
1,473 |
مجموعی تعداد کورسز |
1,465 |
مجموعی تعداد شرکاء |
46,839 |
پی آئی بی کالونی میں
اراکینِ عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

6 فروری 2023ء
بروز پیر پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں اراکینِ عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا نیز 2023ء کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے
مدرسۃالمدینہ بالغات اور دیگر شعبہ جات میں پڑھانے والی اسلامی بہنوں کے متعلق
مشاورت کی۔

5 فروری 2023ء
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر فتح جنگ میں اٹک ڈسٹرکٹ کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، نگرانِ اٹک
ڈسٹرکٹ،نگرانِ تحصیل اور مختلف سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضانِ صحابیات کے مسائل کا حل اور تنظیمی مسائل کا حل
تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کیسے نکالا جائے اس پر کلام کیا جبکہ مختلف شعبوں کے
دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو
مدنی پھول دیئے۔

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میٹروپولیٹن
کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، نگرانِ راولپنڈی
میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں سمیت میٹروپولیٹن کی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نےاسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں
بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈویژن
کی اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ، نگرانِ ڈسٹرکٹ
اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی۔