
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ٹانک ، خیبر پختونخوا میں احکام
مسجد کورس ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مقامی
اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ کے افراد کوچندہ کی رقم استعمال کرنے اور وقف کی اشیا کی احتیاطیں سمجھائیں ۔
اس کے
ساتھ ساتھ مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر تربیت بھی کی۔ (رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی،
معاون رکن شوری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت موچھ
ضلع میانوالی،پنجاب میں ”احکام مسجد کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد
انتظامیہ کے افراد،مقامی ذمہ داران اورائمہ مساجد نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر تربیت کی نیز انہیں وقف اور چندہ کی رقم سے متعلق ضروری شرعی مسائل سمجھائے۔
اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو امامت کی
اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے امامت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

مورخۂ
9 فروری 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں قائم
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ایجوکیشنل
سیمینار منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور
ٹیچرز نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار
محمد فہد عطاری نے طلبہ اور ٹیچرز کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : شعبہ
تعلیم صوبہ بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 08فروری2023ء
کو خانیوال، پنجاب میں علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد یوسف عطاری(خانیوال) نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ مختلف مقامات پرگونگے
بہرے( ڈیف)
اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی جس میں انہیں جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں آنے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 07 فروری 2023ء کو پشاور کے علاقےخیبر میں گونگے بہرے (ڈیف) اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا ۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں ڈویژن ذمہ دار پشاور ہدایتُ اللہ خان عطاری نے شرکا کو ’’نماز پڑھنے کے فضائل‘‘ بیان کرتے ہوئے انہیں نماز پڑھنے اور مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ دارالسنہ للبنات
حیدر آباد کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران اور ناظمہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری 2023ء بروز منگل شعبہ دارالسنہ للبنات حیدر
آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ
داران اور دارالسنہ کی ناظمہ اسلامی بہن
شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ
انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ”تحریک میں نئے افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدِ بیان نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے رہائشی کورسز
کے داخلوں کا جائزہ لیا اور داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول
دیئے۔
پشاور کے علاقے گلبہار میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر برائے نابینا میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیراہتمام 08 فروری 2023ء کو پشاور کے علاقے گلبہار میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر برائے نابینا میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کاانعقاد کیا گیا جہاں ڈویژن ذمہ دار ہدایتُ اللہ خان عطاری (پشاور) نے بچوں میں نماز پڑھنے اور قرآن ِ پاک کی تلاوت کرنے کی
برکتوں کے موضوعات پر سنتوں بھرابیان کیا
نیز ان کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پنجاب
ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر
اظہار الحق ہاشمی سے ملاقات

نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 08 فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد ذمہ دار
خالد محمود عطاری نے پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ
فار ڈس ایبلڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات خالد محمود عطاری نے ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ معذور افراد کا تعارف کروایا اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو بیان کیاجس پر انہوں نےخدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے
خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

08
فروری 2023ء کواسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت ِاسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ا سکول میانوالی
میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
دار محمد ابوبکر عطاری (سرگودھا
) نے’’ سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اورا سٹاف اور
بچوں کو پیارے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔
اس
اجتماع پاک میں میانوالی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد مجاہد عطاری نے
بھی شرکت کی۔(رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 7
فروری 2023ء بروز منگل شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ کی اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ”تحریک
میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

8 فروری 2023ء
بروز بدھ مالاکنڈ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ صوبہ KPK، مالاکنڈ
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر راولپنڈی شہر
سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیااور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
صدیق آباد میں اسلامی
بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے لئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز صدیق آباد میں اسلامی بہنوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرنے لئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اس
اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا نیز کراچی سطح کی دارالسنہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ اجتماع نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنظیمی طور پر ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
مختلف اعلانات کئے جبکہ ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔
علاوہ ازیں صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔