عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت14
فروری 2023ء کو شیراں والا گیٹ لاہور
میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں مدرسین وذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار رضوان عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو ماہِ رجب میں مزید عبادات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز شرکا کو دینی کاموں میں بہتری لانے اور رمضان عطیات پہلے سے زیادہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ بہاولپور میں موجود مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین و ذمہ داران کا 16فروری2023ءبروزجمعرات
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ
دار مولانا حامد عطاری مدنی نے شرکاکو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی
بھائی کی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16فروری2023ء
بروزجمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بہاولپور میں قائم جامعۃُ المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسین و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے شرکا کو تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بھائی کی طرف سے کئے گئے سوالات کے
جوابات دیئے۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
مولانا نعیم رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شبِ معراج اجتماع کے
سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عدنان ارشاد اور ڈی پی او عارف شہباز خان سے ملاقات
پچھلے دنوں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عدنان ارشاد اور DPO ٹوبہ عارف شہباز خان سے شبِ معراج اجتماع کے
سلسلے میں ملاقات کی جس میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں
بھرا فرمائیں گے۔
اس دوران ذمہ داران میں
موجود نگرانِ ڈسٹرکٹ ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری نے ڈپٹی کمشنر اور DPO ٹوبہ سے اجتماع کی سیکیورٹی انتظامات، پارکنگ،
اسپیشل پرانچ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پلان کے بارے میں چند اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2023ء کو فیضانِ
مدینہ خان پور برانچ کے اسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مدرسین و ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس میٹنگ
میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو تعلیمی
نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور شرکا کی مختلف
امور پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ خان پور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا 15 فروری 2023ء کوفیضانِ مدینہ خان پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار
عطاری اور محمد حامد عطاری نے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی اور انہیں تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا نے نیک جذبات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
شہباز عطاری برانچ ناظم ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں فتحِ جنگ کی جامع مسجد انوار مدینہ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مبشر حسن عطاری نے حاضرین کو عمرے کے احکام بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا ۔
اس کے
علاوہ اسلامی بھائیوں کو حاضری مدینہ کے آداب بیان کیے گئے جبکہ شرکا کو امیر اہلِ
سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”رفیق المعتمرین“ بھی پیش کی گئ اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ
انسٹال کرنے کا ذہن دیا گیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ
انصاف چوہدری محمد اشفاق سے ذمہ داران کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیدوار قومی اسمبلی NA 106 و مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف
چوہدری محمد اشفاق سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ملاقات ہوئی۔
جامع
مسجد شاہ عباس (دربار
والی مسجد)
پتوکی میں17 فروری 2023ء بروز جمعرات سحری
اجتماع کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری ، تحصیل نگران
محمد امتیاز عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت سب تحصیل نگران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
سحری
اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔ بعد ازاں سحری کی اور
اذانِ فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔
عاشقان
رسول نے نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔بعدنمازِ فجر سب تحصیل پتوکی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران
ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری نے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو علاقے میں ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے15 فروری 2023ء کو ناظم
آباد ٹاؤن گول مارکیٹ میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مارکیٹ کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اس سے متعلق چند
ضروری مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 فروری 2023ء
کو جڑانوالہ سیون سیز مارکی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس
میں جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام کے علاوہ کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کی ابتدا تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوئی، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے’’فیضانِ جنید بغدادی رحمۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن
دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
بیان کے بعد ذکرو دعا کا سلسلہ ہوا ۔ نگران پاکستان مشاورت
نے دعا کروائی۔ بعد ِاجتماع اسلامی
بھائیوں نے نگرا ن پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: عبدالخالق
عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16
فروری2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ ڈونیشن سیل کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی امین عطاری نے پریزنٹیشن کے
ذریعے شرکا کی تربیت کی اور انہیں سال نو2023ء کے حوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami