
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلا(دعوت اسلامی)
کے تحت شاہ فیصل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران شعبہ رابطہ برائے وکلا عبد الواحد عطاری
نے مدنی مشورہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈوکیٹ معاون
شعبہ رابطہ برائے وکلاکراچی سٹی مشاورت /
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کے کورس کا اہتمام
.jpg)
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کا کورس کروایا گیا جس میں پاکستان بھر کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
کورس کے
اختتام پر کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کی نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگا ہ میں حاضری ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے کورس کر نے والے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا ، جس میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔
نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کا
تعارف کرواتے ہوئے بتایا کےیہ شعبہ پاکستان سمیت 33 ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ پاکستان بھر میں تعویزات عطاریہ کے 1973 اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں ہر
مہینے کم و بیش 6 لاکھ تعویذات فی سبیل اللہ دیئے جاتے ہیں۔
اس شعبے کے تحت دعائےشفاء اجتماعات بھی ہوتے ہیں جن میں دعائیں کی جاتی ہیں ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، نیوز فالو آفس ذمہ
دارنگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
بہاولپورفیضان مدینہ میں نگران شعبہ نے اطبائے
کرام کیساتھ مدنی مشورہ کیا اور فیضان مدینہ کا بھی وزٹ کروایا
.jpg)
گزشتہ روز پنجاب کے شہر لیہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں حکیم محسن ، حکیم عبد الرحمٰن فریدی اور حکیم نعیم عطاری نے دورہ کیا ۔ نگران شعبہ
رابطہ برائے حکیم نے انکا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کاوزٹ کرواتے ہوئےفری طبّی
کیمپ اور افطار اجتماع کے حوالے سے مشورہ
کیا ۔
اسی طرح نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم نے لیہ
طبیہ کالج میں سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا جس میں پرنسپل پروفیسر حکیم غلام
رضا اور دیگر پروفیسر صاحبان نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے کے بعد پروفیسر صاحبان نے نگران
شعبہ سے ملاقات کی جس میں افطار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ بہاولپورمدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران شعبہ نے
اطبائے کرام کیساتھ مدنی مشورہ کیا اور فیضان مدینہ کا بھی وزٹ کروایا۔ (رپورٹ: شعبہ ربطہ برائے حکیم / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ رابطہ
برائے حکیم کے تحت فری طبی کیمپ کا انعقاد
.jpg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت فری طبی کیمپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات اور مدارس کے اساتذہ کرام اور طلبہ ٔکرام کا فری
چیک اپ کیاگیا اور فری ادویات دی گئی۔
اس موقع پر حکیم محمد حسان عطاری، حکیم محمد نعیم عطاری ، حکیم
محمد فیصل عطاری اور حکیم محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
شعبہ ربطہ برائے حکیم / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpg)
06 فروری 2023ء کو شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے ذمہ داران نے ARY NEWS, NEO NEWS, AAJ NEWSاور کراچی پریس کلب میں صحافت سے وابستہ افراد
سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور پرنٹ
میڈیا میں دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں
۔ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا بھی
ذہن دیا ۔(رپورٹ: شجاعت علی عطاری
، سٹی شعبہ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ /
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ
برائے حکیم کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام
 - Copy.jpg)
پچھلے دنوں
سیٹالائٹ ٹاؤن مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی
جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔
اس طبّی کیمپ میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور
دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں
اس موقع پر باہر سے آئے ہوئے اطباء کو فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا
گیا جبکہ انہوں نے مدنی چینل پر اپنے تأثرات بھی دیئے ۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ
قصور اور شیخوپورہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
8 فروری 2023ء
بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈسٹرکٹ قصور اور شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ صوبائی
ذمہ دار لیاقت عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر
گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں تبلیغِ دین
کا کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے
سلسلے میں DSP یعقوب اعوان سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں DSP صدر سرکل قصور
حسن فاروق سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے DSP سے مختلف اہم
نکات پر کلام کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی
سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں ذمہ داران کی جانب سے DSP کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں سپرنٹنڈنٹ قصور محمد اسلم سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے محمد اسلم سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں ذمہ
داران کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ کو مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے
میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری 2023ء بروز منگل پشاور ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں
تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوہر ایوب خان (پشاور سٹی یوتھ پریزیڈنٹ)، شیراز خان (پشاور گلبرگ پریزیڈنٹ)، ملک انیس خان (ناظم گلبرگ)، محمد حبیب قریشی (سابقہ اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) اور دیگر سیاسی و سماجی
شخصیات نے شرکت کی۔

تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر قصور نبیل احمد میمن سے ملاقات کی۔