26 محرم الحرام, 1447 ہجری
15 فروری 2023ء
بروز بدھ ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں دینی کام
کرنے والی ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یوگنڈا،
تنزانیہ اور کینیا کی ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر
گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک نگران اسلامی بہنوں نے افریقہ
میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی اور مدنی مشورے کے نظام میں بہتری لانے
کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔