11فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وُکلا کے ذمہ داران کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں شعبہ نگران اور صوبائی نگران سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 3 دن کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز پنجاب سے وُکلا کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع منعقد کرنے اور مزیددینی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9فروری 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر میں واقع نورانی مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰ ن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’دو بلند رتبہ شخصیات( صحابیٔ رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ ) ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو ان مبارک ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


8فروری  2023ء بروز بدھ، قائد آباد کے ٹاؤن نگران قاری ثناء ُاللہ عطاری کی بیماری پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسپتال جاکر عیادت کی۔

جہاں رکنِ شوریٰ نے قاری ثناء ُاللہ عطاری سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دم کیا ہوا پانی پیش کیانیز ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئیں۔ہر گزرتا لمحہ دُکھوں میں اضافہ کررہا ہے، انتقال کرجانے والوں کی تعداد میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔ لوگ ملبے میں دبے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں، آنے والے زلزلے نے انسانی زندگی میں آزمائش برپا کردی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف حسرت و آس کی تصویریں ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF بھی ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی میں امدادی کاموں کے اندر مصروف عمل ہے، اس کے علاوہ پاکستان سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی ترکیہ پہنچ کر دو دن تک امدادی کاموں میں حصہ لے رہیں تھے۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نےدو دن تک ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پریشان حال مسلمانوں میں مزید کس طرح امدادی کام کرناہے؟ اور وہاں متاثرین کو کن کن چیزوں کی حاجت ہے؟ اس حوالے سے جائزہ لیا۔رکن شوریٰ نے زلزلہ متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان سے غمخواری اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان میں کھانے پینے کی اشیاء، رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں۔

اسی طرح اللہ پاک کے فضل و کرم سے FGRF کی ٹیمیں شام میں بھی پہنچ چکی ہے اور زلزلہ متاثرین میں امدادی کا موں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne)، اسپرنگ ویل (Springvale) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے لئے بھی پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نصیحت آمیز واقعہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور والدین کو اپنی اولادوں پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے حاضرین کو 13 فروری 2023ءسے میلبرن میں قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی خوشخبری سنائی اور جامعۃ المدینہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں خود بھی اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنی اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے ہر ماہ تین مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور رسالہ ”نیک اعمال“ کے مطابق زندگی گزارنے کی ذہن سازی کی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرنگران آسٹریلیا ریجن عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 فروری 2023ء بروز ہفتہ آسٹریلیا (Australia) کے سٹی ایڈیلیڈ (Adelaide)، پراسپیکٹس(Prospects) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


 11 فروری 2023ء کو شعبہ کفن دفن (دعوت اسلامی)کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔

کراچی سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے گفتگو کی اور طلبۂ کرام کو دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی و مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی)کےتحت جمیل میرج ہال میں ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں شرقپور شریف کے ٹیچرز سمیت ذمہ داران نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت احسن انداز میں کرنے اور تعلیمی نظام کو شریعت کے مطابق کرنے کاذہن دیانیز دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کے شعبہ جات کی دینی و تعلیمی خدمات بھی بیان کیں ۔ (رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ، شعبہ تعلیم / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023ء کو ایڈیلیڈ (Adelaide) آسٹریلیا (Australia) کی قدیم و تاریخی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہُ عنہا کی عبادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی دوران نگران شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال بجا لائیں اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کریں، نگران شوریٰ نے یہ بھی بتایا کہ نماز اور نیک اعمال کے سبب کئی مواقع پر آنے والی مشکلات و پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اجتماع میں انگلش زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اجتماع کا اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


10 فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت منصورہ آباد ، فیصل آبادمیں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا ۔

اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے ڈیف ڈویژن ذمہ دار ارسلان عطاری (فیصل آباد) نے شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے پابندی کے ساتھ دیکھنے کی دعوت دی اور فیصل آباد میں ماہانہ اجتماع کروانے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔ اس مشورے میں فیصل آباد ڈسڑکٹ کے ذمہ دار محمدنعمان بدر عطاری بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انڈونیشیا (Indonesia) کے سٹی بندہ آچے (Banda Aceh) میں ساحل سمندر پر واقع حضرت سیدنا شیخ عبد الرؤف بن علی الفانصوری شیہ کوالا رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران شوریٰ نے صاحب مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


12 فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیصل آبادمیں  نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ راہِ خدا میں مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی ، جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)