عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ  اسلامی کی جانب سے13،12،11 فروری 2023ء کو مظفر گڑھ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد ُالرؤف عطاری ( شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ (رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


آسٹریلیا کی سرزمین سے خوشی کی خبر!

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت 13 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne) میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسی سلسلے میں آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات و عاشقان رسول سمیت مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کلام بھی پڑھا گیا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج عمل کا دن ہے جبکہ اس کی جزا کل ملے گی۔ اولاد کو علمِ دین سکھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ والدین اولاد کی تربیت نہیں کریں گے تو روز قیامت ان کی گرفت ہوگی۔دوران بیان نگران شوریٰ نے درسِ نظامی ”عالم کورس“ کی اہمیت بھی بیان کی اور شرکائے اجتماع کو یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں۔

آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اس موقع پر نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجو تھے۔


12،11 اور13فروری 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار،پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم میں تین دن کا روحانی علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد عثمان عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کو روحانی علاج پر مشتمل وظائف سمجھائے۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں(کرنل ریٹائرڈ علی احمد اعوان کے بھائی، صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد ملک وقاص رضا اعوان اور ڈائریکٹر سنچورین اسکول میجر حسن کے چچا کے لئے) ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھاگیا نیز نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے مرحوم ملک فدا حسین کے لئے دعا کروائی۔

اجتماع کے اختتام پر  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں  کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ کروایا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 13،12،11 فروری 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم حافظ محمد یونس عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے متعلق اہم امور پر تربیت کی نیز شرکا کو دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 15 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


6،5 اور7فروری 2023ء  بروز اتوار ، پیر ، منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد زاہد عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے۔ اس کے علاوہ 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا اور غمخواری امت کا جذبہ دلایا ۔ (رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 14 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


13 فروری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SSP آفس کورنگی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے SSP ساجد سیدوزئی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شبِ معراج اجتماع کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سےچند اہم امور پر میٹنگ کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اسی طرح ذمہ داران نے SSP آفس ٹریفک کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک صادق حسین صدیقی سے ملاقات کی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کے بارے میں کلام کیا۔

دوسری جانب شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی لانڈھی آفس میں ڈی پی او نازنین مغل اور عوامی ایس او لانڈھی سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈسٹرکٹ پروٹوکول آفیسر و انچارج کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس صادق احمد صواتی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور نگرانِ شعبہ کارکردگی حاجی عمر عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

بعدازاں  نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کو ”حضرت سیّدنا عمر بن عبد العزیز رحمۃاللہ علیہ کی 425 حکایات“ تحفے میں پیش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت گجرانوالہ برانچ کے مدرسین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

نگرانِ شعبہ نے شرکا سے برانچ کے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی امور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور مولانا شہباز عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں وکلا حضرات سمیت کورٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز وکلا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے کراچی بارایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار کی والدہ کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں وکلا اور اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)