
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے
14 فروری 2023ء بروز منگل محمدی
مسجد کھارادر کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے بھی
شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے کھارادر کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شرکا کو رمضان ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
نیک خیالات کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضان ِمدینہ ملتان میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضان ِمدینہ ملتان میں 16 فروری 2023ء کو شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار محمد عامر عطاری نے نیو مقامات پر بستے کھولنے اور رمضان عطیات کے
حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اپڈیٹس
نکات فراہم کئے نیز اوتارہ اور حیصار والے عملیات بتائے۔(رپورٹ : محمدآصف انجم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن

فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن کا انعقاد
کیا گیا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں شامل شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ لکھنے اور بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر
رہنمائی کی گئی ، روحانی علاج اور کاٹ
کرنے کا طریقہ اوراس کی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا ۔
دورانِ
سیشن مزید شعبے سے متعلق تمام مدنی پھولوں، کار کردگی، فیڈ بیک اور
سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں کو کس انداز میں بہتری کی طرف لایا جائے
اس حوالے سے نکات سمجھائے گئے۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

10
فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت کراچی میں اسپیشل پرسنز(گونگے
بہرے، نابینا اور معذور) نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیاجس میں صوبائی
ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے شرکا کو وضو، غسل اورنماز کے فرائض و سنتیں سکھائیں ۔
اس
کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز
کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن
بھی دیا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد وسیم عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی
آسانی کیلئے اشاروں کی زبان میں تمام سیشنز کی ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان
آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

15
فروری 2023ء کو اسپيشل ایجوکيشن
سینٹر،ملتان میں گونگے بہرے بچوں
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ’’درودِ پاک پڑھنےکے فضائل‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیااوراس کے بعد
غسل کے فرائض اور اس کی احتیاطیں بتائیں۔
آخر
میں بچوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار محمد
عثمان عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جمال عطاری(ملتان) بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
یورپین یونین ریجن میں
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین یونین ریجن میں اسلامی
بہنوں کے لئے جنوری 2023ء میں لگنے والے فی سبیل للہ
روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02
٭بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:78
٭اسلامی
بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:364
٭اورادِ
عطاریہ کی تعداد:68
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:05
بریڈ فورڈ ریجن میں اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

مکی مدنی مصطفیٰ حضرت
محمد صلی اللہ
علیہ و سلم
کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بریڈ فورڈ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے
جنوری 2023ء میں لگنے والے فی سبیل للہ روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02
٭بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:87
٭اسلامی
بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:223
٭اورادِ
عطاریہ کی تعداد:111
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:16
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:16
نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی
علاج کے بستوں کی کارکردگی

پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے اور اُن کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے جنوری 2023ء میں
لگنے والے فی سبیل للہ روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:07
٭بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:207
٭اسلامی
بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:312
٭اورادِ
عطاریہ کی تعداد:212
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:30
ساؤتھ افریقہ ریجن میں
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے جنوری 2023ء میں
لگنے والے فی سبیل للہ روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01
٭بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:38
٭اسلامی
بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:150
٭اورادِ عطاریہ کی تعداد:42
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:115
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:20
جنوری 2023ء میں اسلامی
بہنوں کےدرمیان پاکستان بھرمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی ملک و
بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے ذریعے
دینِ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں عام کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق جنوری 2023ءمیں اسلامی بہنوں
کے درمیان پاکستان کے مختلف شہروں میں جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل
رہی۔
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84 ہزار 732
٭روزانہ
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان یا مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 9 ہزار 256
٭مدرسۃالمدینہ
بالغات کی تعداد:5 ہزار 727
٭ان
مدارس المدینہ بالغات میں بڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:70 ہزار 420
٭اسلامی
بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 893
٭ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 33 ہزار 738
٭ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 685
٭ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 35 ہزار 125
٭وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:73 ہزار 361
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل کورسز:630
پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ
داران اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کی میٹنگ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ داران
اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئی افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کی متفرق سالانہ
کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران کے 12 ماہ کے
سفرِ شیڈول پر کلام کرتے ہوئے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں:
٭ماہانہ
مدنی مشورے٭سفرِ شیڈول٭ماہانہ 8 دینی کام٭شعبہ
جات کی کارکردگیوں کا اہداف سے تقابل٭بروقت مدنی مشورے لینے٭نگران
اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی شیڈول۔

پاکستان کے دار الحکومت
اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سٹی مشاورت کی ماہانہ میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں اسلام آباد کی سٹی و زون نگران اور مختلف شعبوں کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سالانہ ڈونیشن کے
اہداف کا فالواپ لینے سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔