
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے میرپور خاص ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبائی سندھ اور میرپور خاص کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تحریک میں نئی افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کا
ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 3 دن کا شفٹ ایجوکیشنل اسٹاف تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا
کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ روحانی علاج للبنات، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ للبنات
، اوورسز پر رابطہ بالعالمات اور عالمی سطح کی اُن اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جنہیں نئی ذمہ داریاں ملی ہیں۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں کارکردگی شیڈول جمع کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
لائنز ایریا میں ایک اسلامی بہن کے گھر پر اُن کی
بیٹی کی رسمِ بسم اللہ کا انعقاد

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے لائنز ایریا میں ایک اسلامی بہن (جو یوسی سطح پر شعبہ علاقائی دورہ للبنات
کی ذمہ دار ہیں) کے گھر پر اُن کی بیٹی کی
رسمِ بسم اللہ میں شرکت کی۔

مختلف شعبہ جات کے ذریعے
دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیپال کی ملک نگران، مختلف سطح کی ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام E-Raseed کے حوالے سے ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت
اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
پاکستان کی صوبائی، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ لرننگ سیشن

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت پچھلے
دنوں پاکستان کی صوبائی، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
لرننگ سیشن ہوا۔
اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھولوں، تکمیلِ امتحان،
شعبے میں اپڈیٹ نظام، ذمہ داری کے تقاضے، ڈونیشن اور دیگر اہم نکات پرمشاورت کی۔
شعبہ علاقائی دورہ للبنات
کی کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

گزشتہ روز پی آئی بی
کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ
شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِا ہتمام فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام ریجن نگران اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی
تربیت کرتے ہوئے ماہِ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ فیضانِ تلاوت قراٰن کروانے
کے بارے میں کلام کیا۔
بعدازاں جن جن ملکوں میں
تلاوتِ قراٰن کیا جائے گا اس حوالے سے چند
اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
حاجی
محمد الطاف عطاری کی ڈپٹی کمشنر سرگودھا
کیپٹن (ر) محمد شعیب سے ملاقات
.jpg)
گزشتہ
روز سرگودھا میں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے ذمہ داران اور FGRF کے نگران حاجی محمد الطاف عطاری نے ڈپٹی
کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد شعیب سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شجرکاری مہم کے حوالے سے گفتگو کی اور ڈپٹی کمشنر آفس
سرگودھا میں کیپٹن محمد شعیب کے ہمراہ پودا لگایا اور آخر میں ملک و ملت کی حفاظت کیلئے
دعا کی ۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میٹرو/سرگودھا ڈویژن
/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
شب
معراج اجتماع کے حوالےسے ایڈمنسٹریٹر
ڈسٹرکٹ کورنگی میں افسران سے ملاقات
 - Copy.jpg)
14
فروری 2023ء کو ڈی ایم سی آفس ماڈل ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان اور ایم ۔پی ۔اے کورنگی غلام جیلانی سے
ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں ذمہ داران نے شب معراج اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں
ایڈمنسٹریٹر اور ایم ۔پی ۔اے صاحب نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا نیز ڈائریکٹر
فنانس زوہیب شاہ ، ڈائریکٹر چارج پارکنگ نیئر رضا ، ڈائریکٹر آئی ۔ٹی ۔واسق ظفر
اور افسران کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں
۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ
کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضانِ
مدینہ صادق آباد پنجاب میں گونگے بہرے
اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

14
فروری2023ء کو عرسِ امیر معاویہ رضی
اللہ عنہ
پر صادق آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گونگے
بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری (بہاولپور)
نے
اشاروں کی زبان میں ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو پابندی وقت
سے نماز سے پڑھنے کا ذہن دیا۔مزید غسل کے فرائض بھی سکھائے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)