4 شعبان المعظم, 1446 ہجری
21 دسمبر 2023ء کو ملتان واپڈا ٹاؤن میں
شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور عاشقانِ رسول
نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیاجبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نےزیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں اُن کا کہنا تھاکہ: ہم بڑی آسانی کے ساتھ نیکیاں کر کے آخرت کی تیاری کر
سکتے ہیں، لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماع میں شرکت کرنے کے بارے میں مدنی پھول
دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔