پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد خالد عطاری (مرحوم) کے گھر پر آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور بھلائی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری سنت عمامہ شریف اپنے سروں پر سجانے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے مرحوم کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جڑانوالہ شہر صوبۂ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حافظ محمد شہباز عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجر حضرات اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مشاورت نے عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تاجران اور شخصیات نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ میں محمد سلطان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ سے ڈونیشن جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر تاجران اور شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے محمد سلطان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلئےفاتحہ خوانی کی اور اُن کی مغفرت کی دعا کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نگرانِ مجلس پاکستان محمد زبیر عطاری مدنی نے ثقلین عطاری مدنی آپریشن ہیڈ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے ہمراہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس کا دورہ کیا۔

جہاں نگرانِ مجلس نے اسکول بلڈنگ اور وہاں کے انتظامات کا جائز لیتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی میں نئے داخلوں اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے مدنی عملے سے مشاورت کی جس میں کیمپس کے تعلیمی و انتظانی امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسٹاف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر (فیضان اسلامک اسکول سسٹم) مرزا حزقیل احمد،پروفیسر خالد حسین عطاری مدنی اور یاسر رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائزکے  تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین و مدرسین شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’زوال کے اسباب‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور بیان کے آخر میں اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے نیز کراچی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور لاہور کے فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 1 ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 فروری 2023ء  بروز اتوار رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سول اسپتال کراچی میں ایڈمنٹ درس نظامی کے طالب علم عاشق علی عطاری کی اسپتال جاکر عیادت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے عاشق علی عطاری کو دَم کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائے خیر کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 فروری 2023ءبروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور مزید شعبے کے دینی کام کرنے حوالے سے اپڈیٹس مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں17 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


18 فروری 2023ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع معراج مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول فیضان مدینہ کراچی میں براہِ راست اور ملک و بیرون ملک ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

شیخ طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سفر معراج کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: سفرمعراج کے کتنے حصے ہیں ؟

جواب: سفرمعراج امامُ الانبیا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بے مثال معجزہ ہے ،آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکۂ مکرمہ سے مسجدِاقصیٰ اورپھروہاں سے ساتوں آسمانوں اورمقام قُرب پرتشریف لے گئے ،سفرمعراج کے 3حصے ہیں: (1)پہلاحصہ اَسراء ۔رات کے تھوڑے سے حصےمیں مکۂ مکرمہ سے بیتُ المقدس کےسفرکو اَسراء کہتے ہیں۔ (2)دوسراحصہ معراج۔مسجدِاقصیٰ سے ساتوں آسمانوں تک جانے کومعراج کہتے ہیں۔ (3)تیسرحصہ اِعراج ۔آسمانوں سےآگے لامکاں تک جانے کواِعراج کہاجاتاہے۔

سوال: تہمت وبہتان لگانے کاکیا عذاب ہے ؟

جواب: تہمت و بہتان یعنی کسی میں بُرائی یاعیب نہ ہواوراس کی وہ برائی یاعیب بیان کیا جائے ۔اس کے بارےمیں وعیدہے کہ جو کسی کی ایسی بُرائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ پاک اُس وقت تکرَدْغَۃُ الْخَبال (یعنی جہنم میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کا پیپ جمع ہوگا)میں رکھے گا، جب تک اس کے گناہ کی سزا پوری نہ ہوجائے۔ (ابو داود،3 / 427، حدیث: 3597)

سوال : معراج میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کتنی سواریاں تھیں؟

جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکۂ مکرمہ سے بیتُ المقدس بُراق پر ،بیتُ المقدس سے پہلے آسمانِ دنیاتک نُورکی سیڑھیوں پر ،وہاں سے ساتویں آسمان تک فرشتوں کے بازؤں پر،وہاں سے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کے بازؤں پر ،قابَ قوسین سے لامکاں تک رفر ف یعنی قدرتی تخت پر۔ اس کے بعد بغیرسواری کے تشریف لے گئے ۔

سوال: کون سامہینا آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اور درودوسلام کا مہینا کہلاتا ہے؟

جواب: شعبا ن المعظم ۔

سوال: جب کوئی آفت آجائے مثلاً زلزلہ وغیرہ تو اس وقت کیا کرنا چاہئے؟

جواب: ہائے اوہ کرنے کے بجائے اللہ پاک کا ذکر کیا جائے،بندے کی تدبیریں ناکام ہوجاتی ہیں اوراللہ کی قدرت کے نظارے ہوتےہیں، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق معاملات سامنے آجاتے ہیں ،اس میں ہمارے لیے درس بھی ہے کہ تمہاری ٹیکنالوجی وغیرہ سب ناکام ہیں ،تم کچھ نہیں کرسکتے جب تک ربّ نہیں چاہےگا ۔ربّ چاہے گا تو سب ہوجائے گا،ربّ نہیں چاہے گاتو کچھ بھی نہیں ہوگا۔اس طرح کے واقعات سے اللہ پاک کی قدرت پر ایمان مضبوط ہوتاہے ۔

سوال: معراج کی رات اُمّتِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )پر پنج وقتہ نمازفرض ہوئی ،اس کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں؟

جواب: پنج وقتہ (یعنی پانچوں وقت کی)نمازاُمتِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کے لیے بہت بڑی سعادت ،بہت بڑاشرف وانعام ،اللہ پاک کی نعمت اورجنت کی کنجی ہے ۔

سوال: نمازکے لیے مسجد جاتے ہوئے کیا دُوسروں کو بھی نماز کی دعوت دے کر ساتھ لیتے جانا چاہئے؟

جواب: جی ہاں ضرور!نمازِباجماعت کی دعوت دینی چاہئے ،حدیث پاک میں ہے : بَلِّغُوْا عَنِّي وَلَوْآيَةً یعنی پہنچادواگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ہرشخص اپنی اپنی جگہ مبلغ ہے ۔جب نمازکے لیے جائیں تو دوسروں کو نمازکا کہہ کراپنے ساتھ لیتے جائیں ،یہ کہنے سے ہی ہوگا،دعوتِ اسلامی نے کام شروع کیا ،نمازکی دعوت کاسلسلہ ہواتو لاکھوں وہ لوگ جونمازنہیں پڑھتے تھے، اللہ کے کرم سے نمازی بن گئے ۔سمجھانے کا فائدہ ہوتاہے ۔جب ہم انفرادی کوشش کریں گے،ایک ایک کوسمجھائیں گے تو وہ نمازی بن جائیں گے ،جنہیں ہم نمازکی دعوت کاذہن دیں گے تو وہ بھی دیگرلوگوں کو سمجھائیں گے،یوں نمازیوں میں اضافہ ہوتا چلاجائےگا ،البتہ نمازکی دعوت دینے میں طنزاور سختی نہ کی جائے ،شفقت ،محبت اورپیارسے نماز کی دعوت دینی ہے ،اگرکوئی100بارکہنے سے بھی نمازنہیں پڑھتا تو اسے بھی نمازکی دعوت دیتے رہیں ۔اسی طرح ماہِ رمضان کے روزے رکھنے کی بھی ترغیب دلائیں ۔اسلامی بہنیں بھی نمازاورروزے کی دعوت کی تحریک جاری رکھیں ۔روزے کی اہمیت پر مکتبۃ المدینہ کے پمفلٹ حاصل کرکے تقسیم کریں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ اہلِ سنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے،اُسے صَدَقاتِ واجبہ و نافلہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کے مال وعمر میں برکت عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 16 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2023ء کو نیوزی لینڈ (New Zealand) کے سٹی آکلینڈ (Auckland) کی المصطفٰے مسجد میں عظیم الشان اجتماع معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سفر معراج کا واقعہ بتاتے ہوئے عشق و محبت سے لبریز گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2023ء کی شب تاج محل مارکی ریلوے پھاٹک پنڈی روڈ فتح جنگ میں اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، مدرسۃ المدینہ کے مدرسین و ناظمین اور بچوں سمیت ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”شب معراج مصطفٰےﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اس رات ملنے والا تحفہ ”نماز“ کو پابندی سے ادا کرنےکی ترغیب دلائی۔

آخر میں تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں حفظ مکمل کرنے والے بچوں کو سند دی گئی جبکہ رکن شوریٰ نے ان کے سروں پر دستار سجایا۔