شعبہ رابطہ برائے حکیم   دعوتِ اسلامی کی جانب سے 10فروری 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سبزہ زار لاہور میں فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں جامعۃُ المدینہ ومدرسۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام سمیت دیگر مدنی عملے کے لئے فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات کی سہولت دی گئیں۔ (رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


حالات جیسے بھی ہو لیکن عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اپنے مقصد اور مخلص عزم کے ساتھ دنیا بھر میں تبلیغِ دین اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کی بدولت اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوت اسلامی نے ملاوی (Malawi) کے سٹی مکواسہ (Makwasa) میں تین غیر مسلموں کو دامن اسلام سے وابستہ کردیا۔ یہ خوش آئند واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 12 فروری 2023ء کو مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نیکی کی دعوت عام کرنے کی غرض سے مکواسہ پہنچے جہاں انہوں نے تین غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت دی۔ غیر مسلموں نے مبلغ دعوت اسلامی کی دعوت کو قبول کی اور کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

مولانا عثمان عطاری نے انہیں سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دورے ہیں۔

دوران دورہ 12 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔


12 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن(Melbourne) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ریجن آسٹریلیا نے دینی کاموں کی کارکردگی سے نگران شوریٰ کو آگاہ کیا جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے اپنی عبادات کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


شعبہ جامعۃ المدینہ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام16 فروری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر سالانہ تقریب ”ختم بخاری شریف“ کا انعقاد کیا جائیگا۔

تقریب کا آغاز صبح 9:00 بجے تلاوت و نعت سے ہوگا جبکہ جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائیں گے۔اس تقریب میں ملک بھر میں قائم جامعۃ المدینہ اور خصوصاًدورۃ الحدیث کے طلبۂ کرام بذریعہ مدنی چینل شریک ہوں گے۔


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 12فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آبادG-11 میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سالانہ امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 13 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ  شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے نگرانِ حیدرآباد سٹی حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ہمراہ مفتی ابو حماد احمد میاں برکاتی صاحب کی بیماری پر ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی۔

دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ نے مفتی صاحب کو مکتبۃ ُ المدینہ کی پیشکش پین ڈیجیٹل قرآنِ پاک (Pen Digital Quran Pak) تحفتاً پیش کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نئے پروجیکٹس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مورخۂ 12 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ جہلم میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری کے ہمراہ تربیتی کورس کے طلبہ نے سحری کی ۔

اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے نمازتہجد باجماعت ادا کی اور امیرِا ہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  11 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کا فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ ساتھ ہی یہ بیان مدرسۃُ المدینہ گرلز اسلامی بہنوں میں بھی آڈیو لنک کے ذریعے ریلے کیا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں 11 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈونیشن بکس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئےاہداف بھی دیئے جس پر حاضرین نے بھر پوردینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت 11فروری 2023ء کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ کے سرپرست اور مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ زوال کے اسباب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینِ اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)