14 رجب المرجب, 1446 ہجری
کنز
المدارس بورڈ (دعوت
اسلامی)
کے تحت 23 فروری 2023ء سے جامعۃ المدینہ میں سالانہ امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
سالانہ
امتحانات کے انتظامات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں نگران مراکز
امتحانات کے لئے کنز المدارس بورڈ کے تحت وقتاً فوقتاً ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا
جارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں17 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات امتحانی مراکزکے نگرانوں نے شرکت کی۔ کنٹرولر
امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے مختلف امتحانی امور پر شرکا کی تربیت
کی اور امتحانات کو منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے کے ساتھ ساتھ امتحان دینے
والے طلبہ کو ہرممکن سہولت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔