لوگوں کے شرعی، اخلاقی اور دنیاوی مسائل کے ساتھ ساتھ اُن کے روحانی مسائل  کو حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 دن (18، 19 اور 20 فروری 2023ء) کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں لاہور کے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد یونس عطاری نے تعویذات کھنے کے حوالے سے شرکا کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے / کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں قراٰن و حدیث اور دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جاری 30 دن پر مشتمل قراٰن و حدیث کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر معلم سکندر عطاری نے ”عقائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر  عطاری لاہور سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جاری 63 دن پر مشتمل تربیتی کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم عرفان مرید عطاری نے ”عقائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر  عطاری لاہور سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 فروری 2023ء بروز جمعہ تحصیل دینہ کے یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اہم ذمہ داران کی بھی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو تقرری اور رمضان اعتکاف سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شاہ پور شہر ضلع سرگودھا کی جامع مسجد امام بخش میں شبِ معراج کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نے ”معراجِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شبِ معراج میں ہونے والے واقعات بیان کئے۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (فیصل آباد) کی میٹنگ ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، شعبہ ذمہ داران، پاکستان مشاورت آفس کے ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رائل تاج مارکی جھنگ روڑ چوکی دارالسلام ٹوبہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹوبہ شہر اور اطراف سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوتِ سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا جبکہ نعتِ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سفرِ معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دورانِ سفرمیں ہونے والے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کی کاموں میں حصہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان عطیات جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے نیز رمضان میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت اختتامی دعا کروائی جبکہ اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی  ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شوبز  دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پنجاب کے شہر اقبال ٹاؤن لاہور میں قائم جم خانے کا دورہ کیا اور جم سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات نگرانِ مجلس پاکستان شعبہ رابطہ برائے شوبز سید عارف عطاری نے شرکا کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے علمِ دین سیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پنجاب کے شہر ملتان میں ریسکیو سینٹر 1122 کےتحت ایمرجنسی ریسپونس ٹریننگ کا سلسلہ ہواجس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کی ریسکیو سینٹر کے ماہرین نے ایمرجنسی حالات میں فرسٹ ٹریٹ سروس دینے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ تربیت اسلامی بھائیوں کو ایمرجنسی صورت میں آگ بجھانے اور دل کا دورہ پڑنے سمیت دیگر متوقع حالات سے نمٹنےکا طریقہ کار سمجھایا گیا۔ آخر میں مدنی قافلہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو مشکل حالات پڑنے پر امت مسلمہ کی معاونت کرنے پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب کے شہر کاہنہ نو لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

دورانِ ٹیسٹ جن کی نظر کمزور تھی انہیں ان کے نمبر بتائے گئے نیز جنہیں ادویات کی حاجت تھی انہیں فری میڈیسن دی گئیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اسلامی بھائیوں کی آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد انہیں نظر کی کمزوری اور اس کے اسباب کے بارے میں بتایا گیا نیز انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت اپنانے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر شرکا نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 فروری 2023ء بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے مشاورت کی نیز ساؤتھ کوریا میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے متعلق اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

16 فروری 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ہر منسلک کو ہدف دینے، اپنی کوشش بڑھانے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔