18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پنجاب کے شہر ملتان میں ریسکیو سینٹر 1122 کےتحت ایمرجنسی ریسپونس
ٹریننگ کا سلسلہ ہواجس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کی ریسکیو سینٹر کے ماہرین نے ایمرجنسی حالات میں فرسٹ ٹریٹ سروس دینے کے حوالے سے تربیت کی۔
دورانِ
تربیت اسلامی بھائیوں کو ایمرجنسی صورت میں آگ بجھانے اور دل کا دورہ پڑنے سمیت دیگر متوقع حالات سے نمٹنےکا
طریقہ کار سمجھایا گیا۔ آخر میں مدنی قافلہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو مشکل حالات پڑنے پر امت مسلمہ کی معاونت کرنے پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)