18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ (فیصل
آباد) کی میٹنگ
ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، شعبہ ذمہ داران، پاکستان مشاورت
آفس کے ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء
قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لیااور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)