شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”محاسبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے سکھر ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، سکھر ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”محاسبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے، تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

امتِ مسلمہ کی خیرخواہی  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزصوبۂ سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، لاڑکانہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ”محاسبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے، تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزصوبۂ سندھ کے حیدر آباد  ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، حیدرآباد میٹروپولیٹن نگران ، حیدرآباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے اور سافٹ ویئر میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ داران نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ سندھ کے نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، نوابشاہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے اور سافٹ ویئر میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

5 فروری 2023ء بروز اتوارWelcome Ramazan the night journeyاور ”رمضان کیسے گزاریں“ کورسز کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح پر شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے ریجن میں زیادہ سےزیادہ کورسز کروانے، ملک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے، فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ میں کورسز کروانے کا نظام بنانے پر مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ ہندی، بنگلہ، رومن اور انگلش زبان میں مذکورہ کورسز کروائے جائیں گے۔ 


اشاعتِ دین کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران سمیت اسٹیٹ نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کی سالانہ اور ماہنامہ بکنگ کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کیا نیز اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے۔

علاوہ ازیں سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف ایونٹس میں مکتبۃالمدینہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے پیکجز بناکر تقسیم کرنے پر کلام کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


پچھلے دنوں بیرونِ ملک نیوزی لینڈ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مقامی تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ نیوزی لینڈ اسلامی بہن نےمختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا نیز آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان و عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیشگی شیڈول تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس سے رابطہ کرنے اور پابندی کے ساتھ کارکردگی دینے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے P.I.B کالونی کراچی میں اسلامی بہنوں کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


تبلیغِ دین و اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت  اور مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور غسلِ میت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دسمبر 2022ء کی کارکردگی کا جنوری 2023ء کی کارکردگی سے تقابل کیا جس میں نمایاں کارکردگی شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ روحانی علاج للبنات اور شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کی رہی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ کارکردگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے 2024ء تک کے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں ایڈیشنل سیکریٹری ہوم داخلہ شجاعت علی کھوسہ کی بھابھی اور سینئر میڈیکل آفسر ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ کی اہلیہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت ذمہ داران نے شخصیات کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر PIA کے آفیسر علی گوہر سے بھی ملاقات ہوئی نیز ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)