24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے میرپور خاص ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبائی سندھ اور میرپور خاص کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تحریک میں نئی افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کا
ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی بہنوں کو سیکھنے جذبہ دلاتے ہوئے تقرری مکمل کرنے،
کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و تصدیق مکمل
کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔