21 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن
Fri, 17 Feb , 2023
2 years ago
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن کا انعقاد
کیا گیا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں شامل شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ لکھنے اور بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر
رہنمائی کی گئی ، روحانی علاج اور کاٹ
کرنے کا طریقہ اوراس کی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا ۔
دورانِ
سیشن مزید شعبے سے متعلق تمام مدنی پھولوں، کار کردگی، فیڈ بیک اور
سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں کو کس انداز میں بہتری کی طرف لایا جائے
اس حوالے سے نکات سمجھائے گئے۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)